لاہور(خلیج نیوز) نامور گلوکار آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے ہسپتال کے بستر سمیت اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی ہیں۔گلوکارہ نے بتایا کہ وہ کئی راتوں سے مسلسل اپنی نیند پوری نہیں کر سکی ہیں جس کے باعث انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ مسلسل کام کی خاطر انہوں نے ایک کے بعد ایک پرواز لی اور مکمل طور پر نیند نہیں کر پائیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس منی ہارٹ اٹیک نے مجھے یاد دلایا ہے کہ صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
Tag Archives: ہسپتال
پرویز الہٰی کی 3 پسلیاں فریکچر ہیں، ہسپتال ذرائع
اسلام آبا د(خلیج نیوز)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کیلئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ان کے ایکو کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی 3 پسلیاں فریکچر ہیں جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری اور پسلیوں میں درد کی شکایت ہے۔