Tag Archives: گیس

گیس کے بلز میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ



اسلام آباد (خلیج نیوز)پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے گیس کے بلز میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پیٹرولیم، خزانہ و محصولات اور توانائی کے وزراء سمیت کمیٹی کے دیگر سرکاری و نجی شعبے کے ارکان نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم نے توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے اس شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مقامی اور غیر ملکی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے کے بڑھنے کی وجہ سے سیکٹر کی سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات کو اجاگر کیا۔کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے بھی ڈاؤن اسٹریم گیس سیکٹر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے استحکام کو بہتر بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کے لیے سیکٹر کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔فورم نے پیٹرولیم ڈویڑن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک میکانزم متعارف کرایا جا سکے۔سیکیورٹی کے مسائل پر، فورم نے داخلہ ڈویڑن کو ہدایت کی کہ وہ ای اینڈ پی کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں۔کمیٹی نے داخلہ ڈویژن کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ چیلنجنگ علاقوں میں آپریشنز کے لیے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر وقف ون ونڈو سہولت کا نظام تیار کرے۔

پشاور ہائیکورٹ نے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا



پشاور(خلیج نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے کہنے پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اوگرا نے یکم جولائی کو ٹیرف نوٹیفکیشن جاری کیا۔وکیل نے کہا کہ ایس این جی پی ایل نے گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے اوگرا سے رابطہ کیا تو اوگرا نے طے کیا کہ ایس این جی پی ایل نے بہت کمایا ہے اب صارفین کو فائدہ پہنچنا چاہئے۔ اوگرا نے تمام کیٹیگریز کے ٹیرف میں 179روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صارفین کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے قیمت 2750ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3000 ایم ایم بی ٹی یو کردی، وفاقی حکومت کا قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، وفاقی حکومت کپیسٹو پاور پروسیجر کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور آئندہ سماعت پر ایس این جی پی ایل سے جواب طلب کرلیا۔

پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت



لاہور( خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت ہوئے ہیں ۔ نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ ساڑھے 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان



اسلام آباد(خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے 6.15ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں کمپنی کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ترجمان کے مطابق دریافت شدہ ذخار سے ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی جبکہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

کروڑوں روپے کی گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا



کراچی(خلیج نیوز)کراچی میں کروڑوں روپے کی گیس چوری کرنیوالا نیٹ ورک پکڑاگیا۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سبزی منڈی کے قریب گل حسن ٹائون میں سی آرڈی اور سی جی ٹی او نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سروس لائن سے براہ راست گیس چوری کرکے ڈھائی ہزار گھروں گھروں کو گیس دی جارہی تھی۔ترجمان سوئی سدرن نے بتایاکہ چھاپامارٹیم نے2500غیرقانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے پورا نیٹ ورک ختم کردیا،گیس چورسالانہ 24لاکھ کیوبک میٹرگیس چوری کر رہے تھے، چوری شدہ گیس کی مالیت 7کروڑ50لاکھ روپے بنتی ہے،گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔