Tag Archives: گولی

نوجوان نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر گولی مار کر چچا کے5سالہ بیٹے کو قتل کردیا



ننکانہ صاحب(خلیج نیوز)نواحی چک نمبر32پکھاریوال میں ایک نوجوان شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر گولی مار کر اپنے چچا علی رضاکے5سالہ بیٹے طیب علی کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ پکھاریوال میں ملزم شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کے معاملے میں چند دن پہلے جھگڑا کیاتھا،علی رضا نے اسے کہا کہ زمین ٹھیکہ پر دی ہے،ٹھیکہ کی مدت ختم ہونے پر بیٹھ کر معاملہ حل کر لیں گے،گذشتہ روز علی رضا اور اسکی بیوی گھر میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان کا5سالہ بیٹا طیب علی گلی میں دروازے پر بیٹھا ہوا تھا،اسی دوران پسٹل سے مسلح شرافت علی آگیا،اس نے غلیظ گالیاں دیں اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے5سالہ طیب کو گولی ماردی اور فرار ہوگیا،علی رضا اور اسکی بیوی نے بھاگ کر بیٹے طیب کو پکڑا تو وہ ان کے ہاتوں میں دم توڑ گیا،تھانہ صدر پولیس نے مقتول طیب کے والد علی رجضا کی مسعیت میں مقدمہ درج کردیا۔

نوجوان نے ڈاکوئوں سے گولی کھا کر اپنے مالک کے 90لاکھ روپے بچا لئے



لاہور(خلیج نیوز) نوجوان نے بے مثال بہادری دکھا تے ہوئے ڈاکوئوں کی گولی کھاکر اپنے مالک کے 90لاکھ روپے بچا لے ۔ڈاکوں کا مزاحمت کے دوران شہری کو گولیاں مارنے کا یہ گوالمنڈی کے علاقے میں ہوا۔نوجوان وسیم محمود نولکھا میں اپنے مالک کے پیسے لے کر گوالنڈی آرہا تھا ۔ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے شہری وسیم محمود کو راستے مین روک کر اسلحہ دکھایا اور اس کے پاس موجود نوے لاکھ روپے کی کثیر رقم چھیننے کی کوشش کی۔ وسیم نے پیسے ڈاکوئوں کے حوالے کر کے اپنی جان بچانے کی بجائے مزاحمت کی۔ ہاتھا پائی کے دوران ایک ڈاکو نے گولی چلا دی جو وسیم کی ٹانگ پر لگی۔ ڈاکو گولی چلنے کے بعد خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے اور گھبراہٹ میں رقم لوٹنا بھی بھول گئے۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وسیم کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔