کراچی(خلیج نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بریگیڈ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا۔خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کا بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گای۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Tag Archives: گرفتار
بیوی اور ساس کا قاتل 4 سال بعد گرفتار
کراچی(خلیج نیوز)کراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹائون، مدینہ کالونی میں بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق شرافی گوٹھ میں فیوچر موڑ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے نتیجے میں دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم حمزہ نے 2020 میں بلدیہ، مدینہ کالونی میں اپنی ساس اور بیوی کو قتل کیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے باعث میں نے اپنی ساس اور بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور واردات کے بعد میں 4 سال سے مفرور تھا۔
کانسٹیبل کی نشے میں ویڈیو وائرل، آئی جی کے نوٹس لینے پر گرفتار
لاہور(خلیج نیوز)لاہورمیں کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل شاہد کی گرفتاری ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر ہوئی ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کانسٹیبل شاہد کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں ۔
افغانستان ،طالبان نے دوامریکی شہریوں کو گرفتار کرلیا
کابل(خلیج نیوز)کابل حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کی نگراں حکومت نے دو امریکی شہریوں اور کچھ دیگر غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان غیر ملکی شہریوں کو ملک میں قانونی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کا سفر کرنے کے خواہشمند ہر غیر ملکی شہری کو امارت اسلامیہ (طالبان کی کابل حکومت) کے قوانین پر غور کرنا چاہئیے۔ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق میرے خیال میں دو امریکی ہیں، اور ان کے دورے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
لیکن وجوہات جو بھی ہوں، افغانستان آنے والے کسی بھی شخص پر لازم ہے کہ وہ افغانستان کے قوانین پر عمل کرے۔ جس کسی کو بھی افغان ویزا ملے گا اس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے قوانین پر عمل کرنے پر رضامند ہے۔حال ہی میں دو امریکی قومی سلامتی کے عہدیداروں نے این بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ افغان حکومت نے دو امریکی شہریوں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ان عہدیداروں کے مطابق ریان کاربیٹ اور ایک اور شخص، جس کی تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہیں، افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلاوجہ حراست میں لیے گئے۔
جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف کیا الزامات ہیں؟ اگر یہ الزامات بہت سنگین ہیں تو اس کے لیے افغانستان میں ان کے ٹرائل کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کا امکان بہت کم ہے۔ بین الاقوامی تعلقات کے تجزیہ کار راشد قطبزادہ نے کہا کہ ایک اور امکان یہ ہے کہ ان افراد کا تبادلہ کسی ایسے شخص کے لیے کیا جا سکتا ہے جو طالبان چاہتے ہیں۔فوجی امور کے ماہرہادی قریشی کا کہنا تھاکہ افغانستان میں قید امریکی شہریوں سے ان کے جرائم کے مطابق نمٹا جائے گا اور پھر یہ حکومت سے حکومت کا معاملہ ہے۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی شہریوں کی حراست کابل حکومت کے ساتھ مثبت روابط کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔
بیوی بچوں کو قتل کر کے 3 دن لاشوں کے ساتھ رہنے والا گرفتار
لکھن(خلیج نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھن میں 32 سالہ شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد لاشیں تقریبا دو دن تک گھر میں رکھیں۔ پولیس کے مطابق گھر سے آنے والی بدبو کی وجہ سے ملزم کو اتوارکے روز گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ملزم کی شناخت رام لگن گوتم کے طور پر ہوئی ہے جسے 30 سالہ بیوی جیوتی اور 6 اور 3 سالہ بچوں پائل اور آنند کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کی پچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ڈی سی پی (جنوبی)تیج سوروپ سنگھ کے مطابق، بلرام پور ضلع کا رام لگان بجنور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے سروان نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا، قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب قریب ہی رہنے والے مکان کے مالک دھریندر کمار نے گھر کا دورہ کیا۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ رام لگان اور جیوتی نامی جوڑے کی شادی کو 7 سال ہو چکے تھے اور ملزم کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے اکثر ان کے درمیان بحث ہوتی تھی۔ ان کے درمیان 28 مارچ کی رات کو بھی جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد اس نے بیوی بچوں کو مار ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔ تہرا قتل کرنے کے بعد ملزم نے اسی کمرے میں رات گزاری جہاں لاشیں موجود تھیں۔ اگلے تین دنوں تک وہ صبح گھر سے نکلتا اور رات کو گھر واپس آجاتا۔
پولیس نے بتایا کہ رام لگان کے رویے اور بدبو کو دیکھ کر مکان مالک مکان گھر میں داخل ہوا جہاں اسے ایک بوری کے اندر 3 لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ملزم لاشوں کو باہر نکالنے سے قاصر تھا کیونکہ وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رام لگان نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا کہ اس کی فیملی ہولی کے لیے ایک رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔