لاہور ( خلیج نیوز) شاد باغ کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو پر مبینہ تشدد کیا اور تشدد کے بعد دھکا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 24سالہ متاثرہ خاتون کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی شوہر نشے کا عادی تھا اور باپ کے ساتھ ملکر اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔شاد باغ پولیس نے سسرالیوں کے تشدد کا مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث متاثرہ خاتون کے سسر کو گرفتار کر لیا جس نے تشدد کر کے متاثرہ خاتون کو دھکا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا تھا جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Tag Archives: گرفتار
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ، 2ملزمان گرفتار
اسلام آباد(خلیج نیوز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ پر 2ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے اے کیو خان ہسپتال میں منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان سہیل اور شوکت بابر ورک کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ ہسپتال میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف درخواست ڈاکٹر دینا خان کی جانب سے دی گئی۔ایف آئی اے نے کہاکہ اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار اور استعمال کرنے پر مقدمہ درج ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا تھا، ملزم سہیل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ دیگر ملزمان نے اپنی عبوری ضمانت کروالی تھی، ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر تھانہ راوی روڈ میں بھی درج ہے۔
سعودی عرب میں 17 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار
ریاض(خلیج نیوز )سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر مزید 17 ہزار 616 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتے 15 سے 21 اگست 2024 کے دوران 11 ہزار 22 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 216 کو سرحدی امن قانون اور 4 ہزار216 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔گرفتار افراد میں سے 883 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ان میں سے 41 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 68 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔
اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 14 ہزار 524 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں سے 13 ہزار 471 مرد اور ایک ہزار71 خواتین ہیں۔2 ہزار70 افراد کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔انہیں دستاویزات حاصل کرنے کے لیے سفارت خانوں سے رجوع کرنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ 5 ہزار926 افراد کے سفر کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ 13 ہزار 952 کو مملکت سے بے دخل کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانونا جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔
لاہور ائیرپورٹ سے 3 مسافر گرفتار، 10کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور زیور برآمد
لاہور(خلیج نیوز)لاہور ائیرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے 3 مسافر وں کو گرفتار کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ملزمان سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کا بتانا ہے کہ پکڑے گئے موبائل فون اور زیورات کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، تینوں گرفتار مسافروں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور سے 50 وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی خاوند سمیت گرفتار
لاہور(خلیج نیوز)لاہور پولیس نے 50 سے زائد وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی اپنے خاوند سمیت گرفتار کرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم، موبائلز، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برا?مد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقد، 2 پستول، 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان مومنہ اور عقیل کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا۔پولیس کے مطابق پولیس کی چیکنگ سے بچنے کیلئے ملزمہ اسلحہ اپنی چادر میں لپیٹ لے لیتی، وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی تھی۔
بہو سے زیادتی کی کوشش کرنے والا سسر گرفتار
لاہور (خلیج نیوز) لاہور میں بہو سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ خاتون کوثر سے ملزم حنیف کے بیٹے کی 10سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ خاتون کا سسر بیٹے کی غیرموجودگی میں بہو سے زیادتی کی کوشش کرتا تھا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے خاتون کو پریشان کررہا تھا۔خاتون نے سسر کے خلاف تھانے میں درخواست دی جس پر ملزم گھر سے فرار ہوگیا۔ خاتون کی درخواست کے بعد کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تہت پھاٹک سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
طورخم سرچ آپریشن ،دستاویزات نہ رکھنے والے174 غیرملکی گرفتار کر لیاگیا
خیبر (خلیج نیوز)طورخم سرچ آپریشن میں 174 غیرملکی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھے گرفتار کر لیا،سرچ آپریشن کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر چار گھنٹے ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رہی ،سرچ آپریشن میں گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کیا۔طورخم بازار و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو فارن ایکٹ کے تحت ملک واپس کیا جائے گا۔پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز علی الصبح سیکورٹی فورسز نے طورخم بازار و ملحقہ علاقہ باچا مینہ میں سرچ آپریشن کیا اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر کو بھی چار گھنٹے تک ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جو بعدازاں سرچ آپریشن معمول کے مطابق کھول دیا گیا ۔
سرچ آپریشن میں 174 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا جن کے پاس قانونی و رہائشی اسناد موجود نہیں تھے اور یہاں طورخم میں مختلف مال کے گوداموں میں رات گزار رہے تھے جو غیرقانونی طور پر مقیم تھے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کرکے لنڈی کوتل سب جیل منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور انہیں ڈیپورٹ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ جمعہ کے دن عصر کے بعد طورخم میں سیکیورٹی فورسز پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے آئی ڈی رکھا جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا گیا اور بعدازاں وہاں باچا مینہ کے مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ یہاں طورخم میں مختلف قسم کے غیر افراد رہائش پذیر ہیں جو مختلف قسم وارداتوں میں ملوث ہیں اور نشہ آور اشیاء استعمال کررہے ہیں انہوں نے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طورخم میں غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کے خلاف کارروائی کرے اور طورخم کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے۔واضح رہے ہفتے کے روز صبح اٹھ بجے سے 12 بجے تک چار گھنٹے پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رہا تھا جو سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کھول دیا گیا۔
ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزمان گرفتار
لاہور (خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان (شوٹرز)کو گرفتار کر لیا ۔ کرائے کے قاتلوں شہریار اور اس کے ساتھی سجاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60لاکھ روپے میں شوٹرز کے ساتھ اپنے والد کے قتل کی ڈیل کی تھی ۔ او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے 4افراد کو حراست میں لیا، پھر شوٹرز کو بھی گرفتار کر لیا ۔ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے ۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان شہریار، اس کے والد سجاد اور چچا شاہد نے مل کر ڈاکٹر شاہد کو قتل کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا
لاہور (خلیج نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ کو 29اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔اسی کے ساتھ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کے شوہر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کی اہلیہ ہر مقدمے میں ضمانت پر ہیں لہذا عدالت انہیں کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔31جولائی کو گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار عالیہ حزمہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔