اسلام آباد (خلیج نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 266.07روپے سے کم ہو کر 262.75روپے ہو گئی۔حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.86روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعدپٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10روپے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔
Tag Archives: کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان
اسلام آباد(خلیج نیوز)ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے ماہ سے کمی کا امکان ہے۔حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق حکومت یکم ستمبر 2024 سے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر کمی کی رعایت فراہم کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے۔تاہم مہینے کا ا?غاز ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور اس دوران ان کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو? قیمتوں میں معمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جو کہ اب تک متعلقہ حکام نے طے کی ہیں۔اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے 257.99 روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر سے 263.76 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔
اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں طلب میں کمی کے باعث غیرمعمولی کمی
لاہور(خلیج نیوز)عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی فی ٹن کی قیمت کم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ۔
مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کراچی (اخلیج نیوز)مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، یکم ستمبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 روپے تنزلی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتیں ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل گری ہیں، حتمی شرح تبادلہ کا حساب کتاب لگانے اور موجودہ ٹیکس شرحوں پر پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے سے 5 روپے 50 پیسے تنزلی کا امکان ہے۔حکام نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ مین پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، اسی طرح ڈیزل 90.30 ڈالر فی بیرل کے مقابلے میں 88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول پر درآمدی پریمیم تقریباً 50 سینٹس فی بیرل تنزلی کے بعد 8.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کے لیے یہ 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے، ادھر کرنسی کی قدر میں 15 ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں 25 سینٹس بڑھی۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے، 14 اگست سے نافذ العمل قیمتوں کے تعین کے آخری جائزے میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔
پٹرولیم کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد( خلیج نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15اگست کو بھیجے گا، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ملک میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصد کمی
لاہور( خلیج نیوز)ملک میں آٹے کی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 2.65 فیصدکم ہے، فروری میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت2800.77 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2858.50 روپے، راولپنڈی 2836 روپے، گوجرانوالہ 3738.40 روپے،سیالکوٹ 2732.01 روپے، لاہور2773.17 روپے، فیصل آباد 2716.56 روپے، سرگودھا 2748.60 روپے، ملتان 2661.87 روپے اوربہاولپورمیں 2766.05 روپے ریکارڈکی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2596.24 روپے، حیدرآباد 2765.27 روپے، سکھر2488.16 روپے، لاڑکانہ 2674.65 روپے، پشاور2750.32 روپے، بنوں 2777.83 روپے، کوئٹہ 2794.54 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2696.39 روپے ریکارڈکی گئی۔