کراچی(خلیج نیوز) شہر قائد کے ایئرپورٹ پر طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایئرپورٹ انتظامیہ نے نیا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ایئرلائنز، گرائونڈ ہینڈلنگ اور جنرل ایوی ایشن ایریا کی جانب سے ایوی ایشن کمپنیوں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک رکھنے کی ہدایت کی، ایئرپورٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ایوی ایشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کریں، طوفانی بارشیں مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔الرٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایئرسائیڈ ایریا منیجر ذمہ دار ہوں گے۔الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی کی صورت میں کراچی ایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر اور ایئرسائیڈ ایریا منیجر کے نمبرز پر فوری رابطہ کر کے آگاہی دی جا سکتی ہے۔
Tag Archives: کراچی
کراچی : غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر 5 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری کا انکشاف
کراچی (خلیج نیوز) غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر پانچ لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری کا انکشاف سامنے آیا، جس سے چھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایف آئی اے کے ہمراہ جہانگیرآباد، جلال آباد، مرید گوٹھ میں چھ ہائیڈرنٹس پر چھاپے مارے۔جہاں پانی مافیا بڑے پیمانے پر بجلی چوری کر رہا تھا، زیر زمین کیبل سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔6 غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر آخری 6 ماہ میں 5 لاکھ یونٹ سے زائد چوری کی بجلی استعمال کی گئی، پانچ لاکھ یونٹ بجلی چوری پرچھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔یاد رہے رواں ماہ ہی کے الیکٹرک اور ایف آئی اے نے ناطم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 450 کلو وزنی کیبلز ہٹا دیے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس بجلی چوری کرتے ہوئے زیر زمین 95 ملی میٹر کیبل سے چلائے جا رہے تھے۔
احمد آباد ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکام ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ
کراچی (خلیج نیوز)بھارتی شہر احمد آباد کے ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایتھوپین ایئر لائن کا ایک بوئنگ 737 کارگو طیارہ پرواز ای ٹی 3644 کے طور پر ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے اڑان بھر کر بھارتی شہر احمد آباد پہنچا، جہاں طیارے نے گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 15 منٹ پر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، طیارہ رن وے کے عین قریب پہنچ گیا مگر لینڈنگ نہ کر سکا۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 1500 فٹ کی بلندی سے واپس چلا گیا، بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور سوا گھنٹے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر اس طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ کراچی میں عملے نے ریسٹ کیا اور بعد میں کارگو طیارے نے احمد آباد کے لیے اڑان بھری۔
کراچی میں 27 فیصد والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کا انکشاف
کراچی (خلیج نیوز)کراچی میں 27 فیصد والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔کراچی میں پولیو کی خصوصی مہم کے پہلے دن 27 فیصد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شروع کی جانے والی پولیو مہم 25 اگست تک جاری رہے گی جس میں بچوں کو اورل ویکسی نیشن کے ساتھ آئی پی وی فریکشن ڈوز بھی دی جارہی ہے۔
کراچی؛ مقامی سطح پر تیار بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف
کراچی(خلیج نیوز)کارساز کمپنی ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے مقامی سطح پر تیار بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرا دی اور اگلے دو سال میں مزید 3 سے 4 ماڈلز متعارف کروانے اعلان کردیا۔کراچی کے شاپنگ مال میں الیکٹرک فرسٹ برانڈ دیپال کی نقاب کشائی کی، دیپال نامی الیکٹرک وہیکل کے دو ماڈلز ایل سیون اسپورٹس الیکٹرک سیڈان اور ایس سیون الیکٹرک پریمیم وہیکل شامل ہیں اور صارفین آزمائشی ڈرائیو بھی کرسکیں گے۔چنگان موٹرز لمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک کے مطابق کمپنی آئندہ 2 سال میں 3 سے 4 نئے مقامی طور پر اسمبل شدہ الیکٹرک وہیکلز ماڈلز متعارف کرائے گی۔صارفین 25 اگست تک فرسٹ ہینڈ تجربہ اور ٹیسٹ ڈرائیو کاریں حاصل کر سکتے ہیں، دونوں کاریں سنسنی خیز ایچ پی250 اور این ایم 320 فوری ٹارک پیش کرتی ہیں، جو صرف 5.9 سیکنڈ میں 0-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔
کیٹل کی ٹرنری لیتھیم بیٹری 66.8 kWh کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایل 07میں 540 کلومیٹر اور ایس 07 میں 485 کلومیٹر تک کی غیر معمولی حد فراہم کرتی ہے۔ان کاروں کو اٹلی میں چنگن کے آر اینڈ ڈی سنٹر میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس نے 2023 میں جرمن ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ جیتا تھا۔دانیال ملک نے کمپنی کے منصوبے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آٹوموٹو اسپیس میں ایک مستقل خلل ڈالنے والے کے طور پر، ماسٹر چنگان نے پرانے جنریشن کے پٹرول اور ہائبرڈ ماڈلز کے مقابلے دیپال کو متعارف کروا کر پہلا چیلنج حل کیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی متعارف کردہ الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ تیز رفتار چارجر بھی فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے گاڑیوں کو 5 سے 8 گھنٹوں میں چارج کیا جاسکے گا۔الیکڑک وہیکل تین عالمی کمپنیوں چنگان، ہواوئے اور کیٹل کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ قومی چارجنگ نیٹ ورک کو 23 نئے چارجنگ پوائنٹس کے ساتھ 5 شہروں سے 17 شہروں تک پھیلا کر چوتھے اور سب سے بڑے چیلنج کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ
کراچی(خلیج نیوز)کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کے 14 کیسز اور تین اموات کی تصدیق کردی۔محمکہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے دو ہفتوں میں پانچ کیسز سامنے آگئے،اس مہینے کونگو کریمین ہیمرجک فیور کے چار کیس نجی اسپتال اور ایک جناح اسپتال میں رپورٹ ہوا۔اس سال اب تک کراچی میں کونگو کریمین ہیمرہجک فیور کے 14 کیسز سامنے آچکے جبکہ رواں سال اب تک کراچی میں وائرس سے تین اموات رپورٹ کی گئیں ہیں۔
کراچی کے نجی اسپتال میں رواں سال مارچ میں کانگو کے چار، مئی میں تین اور جون میں دو کیس رپورٹ ہوئے،اس مہینے جناح اسپتال سے کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔کانگو وائرس خطرناک وائرل بیماری ہے جو ٹکس کے کاٹنے کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس وائرس کی علامات میں اچانک بخار،سر درد،پٹھوں میں درد،متلی اور قے،چہرے اور جسم پر سرخی اور منہ، ناک اور دیگر جگہوں سے خون بہنا شامل ہیں۔طبی ماہرین شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں،جن میں ہلکے رنگ کے لباس پہننا،جانوروں کے ساتھ رابطے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں،جانوروں کے ذبح کے دوران دستانے پہنیں اور متاثرہ شخص سے فاصلہ رکھنا شامل ہے۔