Tag Archives: ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید

پی سی بی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید مستعفی ہوگئے



لاہور (خلیج نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عثمان وحید چیمپئنز ایونٹ کے لئے اہداف حاصل نہ کر سکے، پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کے لئے انہوں نے مختلف اہداف دیئے ۔ ذرائع کے مطابق رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔