Tag Archives: پیٹرول

وفاقی وزیر کا جشن آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دینے کا اعلان



چنیوٹ(خلیج نیوز)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں اپنے آبائی علاقے چنیوٹ میں رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے 5لیٹر پیٹرول کے تحفے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، وطن عزیز لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے آبائو اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا تحفہ ہمیں دیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام و تحفظ کے لیے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اجتماعی کوششیں کریں۔انہوںنے کہاکہ77ویں یوم آزادی پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔

یوم آزادی پر وزیراعظم کا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کردی گئی



اسلام آباد(خلیج نیوز)مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے وزیراعظم نے یوم آزادی پر تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی،پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 47پیسے اورڈیزل کی قیمت 6روپے 70پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 47پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 31اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269روپے 43پیسے سے کم ہوکر 260روپے 96پیسے ہوجائے گی۔اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77روپے سے کم ہو کر 266.07روپے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔