لاہور ( خلیج نیوز) پشاور سے لاہور میں منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے میاں، بیوی کو گرفتار کیا ۔دونوں ملزمان پشاور سے لاہور سپلائی کرنے آئے تھے ۔گاڑی اور ملزمان کی جامع تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے منشیات برآمد ہوئی ۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 21کلو 600گرام چرس اور 6کلو افیون برآمد ہوئی ۔ملزمان کی شناخت محمد پھول اور سانیہ بی بی کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا کہ نو جوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جایگا ۔
Tag Archives: پشاور
پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی
پشاور(خلیج نیوز)سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑ ی کمی،ہول سیل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 5 سوروپے تک سستاہوگیا ۔آٹے کی قیمتوں میں کمی پرذخیرہ اندوز پریشان ۔ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزیدگرنے کاامکان ہے۔ پنجاب کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی ۔20کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5سوجبکہ 80کلوبوری کی قیمت میں 1ہزارروپے تک کمی ہوئی ۔قیمتوں میں کمی پر شہری خوش اور حکومت سے مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں۔ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20کلومکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3سوسے4سوروپے تک سستاہوگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹاک کیاہواتھا،جونئی گندم آنے کے بعد ان کیگلے پڑگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق بہت جلدمارکیٹ میں مزید نئی گندم آنے کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار رورپے تک آنیکاامکان ہے۔
پشاور اور مانسہرہ میں بارش، کاغان ویلی میں برفباری، جاتی سردی پھر لوٹ آئی
پشاور (خلیج نیوز)پشاور، مانسہرہ اور گرد ونواح میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، کاغان ویلی میں برفباری اور بالاکوٹ میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور گرد ونواح میں بارش ہوئی ہے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔مانسہرہ اور گردونواح میں تیز بارش اور کاغان ویلی میں برفباری ہوئی جبکہ بالاکوٹ میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سردی کا راج ہے، شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم اچانک ٹھنڈا ہوگیا ہے ،شہریوں نے گرم کپڑے، سویٹر اور کوٹ پہن لئے جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔بارش اور برفباری کے باعث مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی اور وادی لیپہ میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے ۔وادی نیلم، وادی لیپہ، جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔