Tag Archives: پاسپورٹ

انٹر نیٹ مسائل کے باعث پاسپورٹ کا اجرا تاخیر کا شکار



کراچی(خلیج نیوز)پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرنیٹ مسائل کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے اور اجرا تاخیر کا شکار ہے جبکہ ہزاروں روپے فیس بھرنے والے شہری پاسپورٹ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ مسائل کے باعث پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا شدید رش ہے اور لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، انتظامیہ کا موقف ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں کمپوٹر ائزڈ لنک ڈاون ہے اور کچھ پتا نہیں کہ انٹرنیٹ لنک کب بحال ہو گا ۔

ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے



اسلام آباد (خلیج نیوز)ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔شہریوں کو پاسپورٹ فراہمی کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام نے ہنگامی اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے اور یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا عمل جاری ہے۔ڈی جی پاسپورٹس نے عملے کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس خود بھی دفتر پہنچے اور پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

انہوں نے چھٹی کے باوجود شہریوں کے لیے کام کرنے پر ملازمین کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ خواہش ہے قومی پاسپورٹ کو دنیا میں باوقار مقام پر رکھا جائے۔شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجرا اولین ترجیح ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی آئی ہے۔ پاسپورٹ بیک لاگ زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔

حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد(خلیج نیوز)حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی، ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔