اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔شیر افضل مروت کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں شیر افضل مروت خود کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو اصرار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت نے اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی جبکہ شیر افضل مروت کی اپنی قمیض بھی پھٹی ہوئی ہے۔ویڈیو میں پولیس اہلکار شیر افضل مروت کو مسلسل جانے کا کہتے رہے تاہم وہ پولیس اہلکاروں کو خود کو گرفتار کرنے کا کہتے رہے۔