Tag Archives: ویڈیو

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثیکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی



تہران(خلیج نیوز)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں بس کو بے قابو ہو کر ایک عمارت سے ٹکراتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوئے۔ 16افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔یزدکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے مطابق تمام مسافر لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے، حادثے کے بعد سے ٹور آپریٹرکا دفتر بند ہے۔لواحقین نے حکومت سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے میتیں جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مدثر ٹیپو ںنے کہا کہ حادثے کی وجہ بس کی اووراسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا ، اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔

ارشد ندیم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ، ویڈیو وائرل



پیرس (خلیج نیوز)پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی جیت کے بعد پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے۔27 سالہ ارشد 92.97 میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کی تاریخ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے انفرادی ایتھلیٹ بن گئے اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر امید ارشد نے نا صرف یہ کارنامہ انجام دیا بلکہ اولمپک کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد کی جیت کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کھلاڑی کو خوشی کے آنسو بہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے مل کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

ملازمین نے زیادہ کام کروانے پر منیجر کی کرائے کے غنڈوں سے پٹائی کروادی، ویڈیو وائرل



ممبئی (خلیج نیوز) بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک فرم میں کام کرنیوالے ملازموں نے زیادہ کام کروانیوالے منیجر کو کرائے کے غنڈوں سے سڑک پر ہی پٹوا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو کی ایک سڑک پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چند افراد کو ایک شخص کو سڑک کے درمیان دن میں بے رحمی سے لوہے کی سلاخ سے مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص سریش ایک پرائیویٹ فرم میں گزشتہ ایک سال سے بطور آڈیٹر کام کررہا ہے، سریش مبینہ طور پرفرم کے دو دیگر ملازمین اوماشنکر اور ونیش پر تیزی سے کام کرنے کے لیے دبائو ڈال رہا تھا جس کے بعد شنکر اور ونیش نے آڈیٹر پر حملہ کرنے کیلئے غنڈوں کو پیسے دیئے۔منیجر پر غنڈوں کے حملے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی جس کے بعد بنگلورو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کیساتھ مدینہ منورہ سے خوبصورت ویڈیو وائرل



کراچی (خلیج نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی مدینہ منورہ سے اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مسجدِ نبویۖمیں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سورہ الاحزاب کی آیت بھی لکھی ہے۔اس آیت کا ترجمہ ہے کہ بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

کانسٹیبل کی نشے میں ویڈیو وائرل، آئی جی کے نوٹس لینے پر گرفتار



لاہور(خلیج نیوز)لاہورمیں کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل شاہد کی گرفتاری ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر ہوئی ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کانسٹیبل شاہد کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں ۔