لاہور(خلیج نیوز) لاہور میں پانچ نئی تحصیلیں بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔صدر ،واہگہ، شالیمار، راوی اور لاہور سٹی نئی تحصیلیں ہوں گی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعدبورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
Tag Archives: نوٹیفکیشن
پشاور ہائیکورٹ نے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
پشاور(خلیج نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے کہنے پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اوگرا نے یکم جولائی کو ٹیرف نوٹیفکیشن جاری کیا۔وکیل نے کہا کہ ایس این جی پی ایل نے گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے اوگرا سے رابطہ کیا تو اوگرا نے طے کیا کہ ایس این جی پی ایل نے بہت کمایا ہے اب صارفین کو فائدہ پہنچنا چاہئے۔ اوگرا نے تمام کیٹیگریز کے ٹیرف میں 179روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صارفین کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے قیمت 2750ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3000 ایم ایم بی ٹی یو کردی، وفاقی حکومت کا قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، وفاقی حکومت کپیسٹو پاور پروسیجر کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور آئندہ سماعت پر ایس این جی پی ایل سے جواب طلب کرلیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، 3 نئے محکمے قائم،نوٹیفکیشن جاری
کراچی(خلیج نیوز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کر کے 3 نئے محکمے قائم کر دیئے گئے ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کرتے ہوئے 3 نئے محکمے قائم کردیئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، کمرشل ایئرپورٹس کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ایئرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔فلائٹ سٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایئرسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ ایئروردی نیس، ایئرٹرانسپورٹ اور ایئرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملازمین کو انکی قابلیت اور تجربے کے حساب سے تینوں محکموں میں تقسیم کردیا گیا جبکہ مالیاتی اثاثوں کو بھی تینوں محکموں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم تینوں محکموں کے سربراہان کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
پنجاب میں 10اور20 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں مزید کمی،نوٹیفکیشن جاری
لاہور ( خلیج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ صوبے بھر میں آٹے کے 10اور 2کلوگرام کے تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بلال یاسین نے بتایا کہ لاہور میں آٹے کے 20کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں 20کلو کے آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں 1800روپے کی بجائے 1730میں فروخت کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 100روپے مزید سستا ہو کر 1640روپے میں ملے گا، جہلم، چکوال، پاکپتن اور نارووال میں 80 روپے جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور اٹک میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں آٹے کا تھیلا 40 روپے سستا ملے گا۔بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد اور منڈی بہاالدین میں آٹے کی قیمت میں 30روپے کمی کی گئی ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے کمی آئی ہے۔بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں کمی پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، محکمہ خوراک کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ مل کر قیمتوں کا فوری اطلاق کروائیں گے۔