Tag Archives: نظر

9 مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟،عمر ایوب



اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے، سب عیاں ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی، ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں باقی سب کے بھی ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے بتایا تھا کہ اندر ٹریپ ہے، 9مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟۔

محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے



کراچی(خلیج نیوز) محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔