Tag Archives: مولانا فضل الرحمان

اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے، مولانا فضل الرحمان



اسلام آباد(خلیج نیوز)جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے والد اور مفتی محمود سے متعلق گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مفتی محمود کے واقعے کا حوالہ دیا جب وہ قاضی عیسیٰ کی تعزیت پر گئے اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے یہاں کی روایات ہیں، غم اور خوشی میں جانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شخصیات کا احترام اور اختلاف کے باوجود بھی احترام ہماری اقدار ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے معاشرے سے یہ روایات اور چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان



ڈیرہ اسماعیل خان(خلیج نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے،ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں، نہ خود ہونا چاہتے ہیں،اس لیے جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے، ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔