Tag Archives: ممنوعہ ادویات

ممنوعہ ادویات کا استعمال،ریسلر علی اسد پر 4 سال کی پابندی عائد



برمنگھم (خلیج نیوز)قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر کامن ویلیتھ گیمز کے برانز میڈلسٹ پاکستانی ریسلر علی اسد پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔علی اسد پر کامن ویلیتھ گیمز برمنگھم میں قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 4 سال تک کسی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔پاکستان نے 2022 میں برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ سمیت 8 میڈلز اپنے نام کیے تھے۔ریسلنگ میں علی اسد نے 57 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی حریف کو 55 سکینڈز میں ہراکر برانز میڈل جیتا تھا۔علی اسد کا یورن سمپل 6 اگست 2022 کو لیا گیاتھا۔ 25 ستمبر 2022 کو ٹیسٹ پازٹیو آنے پر معطل کیا گیا تھا۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے اپیل اور بی سمپل ٹیسٹ کا موقع دیا گیا تھا تاہم ریسلر کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر اب انہیں 4 سال کی براہ راست پابندی لگادی گئی ہے۔علی اسد نے ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے قوت بخش ادویات استعمال نہیں کیں۔

نشہ آور اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر 5 میڈیکل سٹور سربمہر کردئیے گئے



لاہور(خلیج نیوز)نشہ آور اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر 5 میڈیکل سٹور سربمہر کردئیے گئے ،ڈرگ ٹیم نے چھاپے مار کر سروسز ،گنگا رام اورمیو ہسپتال کے سامنے فارمیسیز سیل کیں۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر ڈرگ ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، نشہ آور اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر 5 میڈیکل سٹور سیل کردئیے گئے ۔ ڈرگ کنٹرولر ثنا اللہ سیف ، ڈرگ انسپکٹر کمال سکندر ، رمیض احمد نے چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی نگرانی میں نشہ آور ادویات و انجکشنز کی فروخت کے خلاف کارروائی کی ۔ سروسز ہسپتال کے سامنے واقع سروسز فارمیسی اور فضل پلس فارمیسی کو سربمہر کر دیا گیا ۔ گنگا رام ہسپتال کے سامنے واقع اویس پلس فارمیسی اور عثمان میڈیسن اینڈ سرجیکل سنٹر کو سیل کردیا ۔ میو ہسپتال کے سامنے واقع سجاد فارمیسی کو بھی بند کردیا۔۔ پانچوں سیل کیے گئے میڈیکل سٹورز سے نشہ آور اور ممنوعہ ادویات کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی گئیں ۔