Tag Archives: مریم نواز

مریم نواز باقی تمام صوبوں کے لئے رول ماڈل بن چکی ہیں’ عظمی بخاری



لاہور (خلیج نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز باقی تمام صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں،مر یم نواز کا مشن ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ پنجاب ہے، فتنہ پارٹی ملک وقوم کی فلاح و بہبود کے لیے زہر قاتل ہے، ان کے پاس جھوٹ،پروپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔الیکٹرک بائیکس کے بعد اپنا گھر اپنی چھت،بجلی کے بلوں میں ریلیف اور ہمت کارڈ وزیر اعلی پنجاب کے قابل ستائش منصوبے ہیں۔

پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جا رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں میری وزیراعلی نے اب تک جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں سندھ اور کے پی نے ان کی پیروی کی ہے۔ مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ نے عوام کے تعاون سے انتشار اور نفرت کی سیاست کو سمندر برد کرنا ہے۔ دوسری طرف فتنہ پارٹی کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا،تقسیم کرنا اور نفرتیں بڑھانا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان میں فتنہ پارٹی اور اس کے سہولت کاروں کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں رہی۔ پاکستان کے عوام انتشاریوں اور فسادیوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ مایوسی پھیلانے والے پہلے بھی رسوا ہوئے تھے اب بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی دعائیں مانگنے والے آج معافیاں مانگنے پر آگئے ہیں۔

مریم نواز کی ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ روپے کا چیک، سوک کار پیش



میاں چنوں (خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں اور انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہونڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی پیش کردی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے ان کا پر خلوص استقبال کیا، مریم نواز کے ہمراہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ ،چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساؤتھ، اے آئی جی ساوتھ، سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ، اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی، وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں اور ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو ہونڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی بھی پیش کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔یاد رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے تھے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا تھا۔ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا تھا، انہوں نے پانچویں تھرو کی تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا تھا۔چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف



پشاور(خلیج نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیر اعلیٰ پنجاب آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فارم 47 پر بنی حکومت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کے دعوے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، پہلے اصلی مینڈیٹ کی حکومت قائم کریں پھر ایسے دعوے کریں، چوری کے مینڈیٹ سے حکومت بنانے والوں کو تھوڑی بھی شرم نہیں آتی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی تھا، آج پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئی تھیں، شریف خاندان کے پیٹ کرپشن سے بھرے پڑے ہیں۔

مریم نواز کی روضہ رسولۖ پر حاضری،ہدیہدرود و سلام پیش کیا



لاہور( خلیج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مسجد نبویۖ پہنچ گئیں۔مریم نواز شریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی ، وزیراعلی مریم نوازشریف نے نوافل ادا کیے اور روضہ رسولۖ پرحاضری کے دوران درود و سلام پیش کیا۔ انہوںنے ملک و قوم کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کی ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے امت مسلمہ خاص طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر اورفلسطین ،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویۖ پہنچ گئیںاور نوافل ادا کیےملک و قوم کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں، امت مسلمہ خاص طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر اورفلسطین ،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی