Tag Archives: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چوتھا الرٹ جاری کردیا



کراچی(خلیج نیوز) محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چوتھا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بن گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ میں بتایا کہ کراچی سے تقریبا 170 کلو میٹر جنوب اور جنوب مشرق میں موجود ہے، طوفان ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا۔طوفان کے باعث کراچی، حیدر آباد، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں بادل جم کر برس سکتے ہیں۔

الرٹ میں ہدایت کی گئی کہ 31 اگست تک ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں۔طوفانی بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا جس میں محفوظ فلائٹ آپریشن کے دوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے محفوظ فلائٹ آپریشن کے دوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رن ویزاور ٹارمک ایریاز میں جمع پانی کی نکاسی کو فوری ممکن بنایا جائے۔پی اے اے کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی موجودگی سے طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ رہتا ہے، جناح ٹرمینل پر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔ہلکے وزن کے فکس ونگز، روٹری ونگز جہازوں کو محفوظ مقامات پر پارک کر دیا گیا اور چھوٹے ساخت کے طیاروں کے ساتھ اضافی وزن باندھے گئے۔

محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے



کراچی(خلیج نیوز) محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔