لاہور ( خلیج نیوز) لاہور میں سبزہ زار کے علاقے میں شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرکے ملزمان نے 10لاکھ روپے تاوان وصول کر لیا۔درج ایف آئی آر کے مطابق شہری عمار اپنی گاڑی گاڑی پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی آگے لگا کر اسے روکا، ملزمان نے عمار کی گاڑی کا کنٹرول سنبھالا اور اسے لے کر گھومتے رہے۔ملزمان نے پہلے خود کو سی آئی اے اور پھر ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا، ملزمان نے پہلے 50لاکھ تاوان مانگا اور نہ دینے کی صورت میں مقابلے کی دھمکی دی، شہری نے مختلف رشتے داروں سے مختلف پوائنٹس پر رقم منگوا کر ملزمان کو دی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
Tag Archives: لاہور
لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ
لاہور ( خلیج نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کار، جیپ اور ٹیکسیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 3روپے 39پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ، ایم 2پر ویگن کے ٹول ٹیکس میں 5روپے 66پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ، لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر بسوں کے ٹول ٹیکس میں7روپے 93 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ۔اسی طرح ایم 2پر مختلف کیٹیگیری کے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں 11سے 19روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف (آج ) وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے دھرنے کا اعلان
لاہور (خلیج نیوز) جماعت اسلامی نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف آج ( اتوار ) 11اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر لاہور میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف آج بروز اتوار وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر احتجاج ہو گا، احتجاجی دھرنا ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پرامن احتجاجی جلسے میں رکاوٹ بننے کی بجائے معاونت فراہم کرے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت اور آئی جی پرامن مظاہرین کیلئے سکیورٹی اور شہریوں کیلئے ٹریفک پلان کو تربیت دیں۔
ضیا الدین انصاری نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری طور پر بھجوا چکے ہیں، احتجاج ہر صورت میں ہوکر رہے گا، عوام کو ریلیف ملنے تک حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے، امیر جماعت نے دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو مطالبات پر عمل درآمد کے لئے مہلت دی ہے، کسی قسم کی کوئی ڈیل یا مک مکا نہیں ہوا، اچھی طرح جانتے ہیں کہ اقتدار سے قبل بھی انہی حکمرانوں نے عوام کو مفت 300بجلی یونٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔رہنما جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار کی طرح عوام کیساتھ کسی قسم کا مذاق یا دھوکہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نجات عوام کے ریلیف سے ہی مشروط ہے ، ہماری جدوجہد مزید تیز ہوگی ، موجود حالات میں بجلی کے بلوں نے ہر گھر میں معاشی تباہی مچارکھی ہے ۔
بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے بھائی بھائی کا گلہ کاٹ رہا ہے ، لوگ خودکشاں کررہے ہیں ، عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں کسی ذاتی مفاد یا فرد کیلئے نہیں، حکمرانوں کا مطالبات تسلیم کرنا خوش آئند لیکن اصل چیز عملی اقدامات ہیں جس کا پوری قوم کو انتظار ہے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی دھرنا خالص 24کروڑ عوام کے حقوق کے حصول کے لئے دیا تھا ،سیاسی پارٹیاں اور دیگر جماعتیں مفادات کی سیاست میں مصروف ، عوام کی کسی کو کوئی پروا نہیں ۔صرف جماعت اسلامی نے ہی عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی دھرنا دیا اور عوام کی آواز بنی۔ ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور میں 14اگست کے بعدہر سطح پر ممبر شپ مہم شروع کریں گے اور عوام رابطہ مہم کومزید موثر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان ، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ ،نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی احمد سلمان بلوچ ،عامر نور خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔