Tag Archives: قیمت

ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی قیمت میں مزید اضافہ



کراچی (خلیج نیوز)ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی قیمت میںمزید اضافہ ہوگیا ہے اور نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 38 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 42 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 56 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے وسط میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی دیکھی گئی تھی تاہم بجٹ میں ٹیکس لگنے کے بعد سریے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصد کمی



لاہور( خلیج نیوز)ملک میں آٹے کی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 2.65 فیصدکم ہے، فروری میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت2800.77 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2858.50 روپے، راولپنڈی 2836 روپے، گوجرانوالہ 3738.40 روپے،سیالکوٹ 2732.01 روپے، لاہور2773.17 روپے، فیصل آباد 2716.56 روپے، سرگودھا 2748.60 روپے، ملتان 2661.87 روپے اوربہاولپورمیں 2766.05 روپے ریکارڈکی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2596.24 روپے، حیدرآباد 2765.27 روپے، سکھر2488.16 روپے، لاڑکانہ 2674.65 روپے، پشاور2750.32 روپے، بنوں 2777.83 روپے، کوئٹہ 2794.54 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2696.39 روپے ریکارڈکی گئی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہائی اوکٹین کی قیمت بڑھا دی



کراچی(خلیج نیوز)آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل سے ہائی اوکٹین (ایچ او بی سی) کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ کم درجے کے پیٹرولیم (موٹر گیزولین) پر لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔گزشتہ پندرہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 98 ڈالر 96 سینٹ فی بیرل رہی ہے جبکہ اس سے پہلے کے پندرہ دنوں میں یہ قیمت 93 ڈالر 96 سینٹ تھی۔آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پاکستان میں ہائی اوکٹین قیمت کنٹرول نہیں کرتی۔

تیل کمپنیاں ہائی اوکٹین انفرادی سطح پر درآمد کرتی ہیں اس لیے ملک بھر میں اس کی قیمتیں مختلف پائی جاتی ہیں۔پی ایس او نے آلٹرون ایس نائنٹی سیون ہائی اوکٹین کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی قیمت 305 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اٹک پیٹرولیم کمپنی فروری سے اب تک ہائی اوکٹین 300 روپے فی لیٹر کے نرخ پر فروخت کر رہی ہے۔ شیل کے تحت بھی ہائی اوکٹین کی قیمت 300 روپے فی لیٹر ہے۔اس وقت ریگیولر پیٹرول اور ہائی اوکٹین کے درمیان قیمت کا فرق 10 سے 15 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک بھر میں ہائی اوکٹین کی کھپت کم و بیش 300 میٹرک ٹن یومیہ ہے۔ہائی اوکٹین فیول عام طور پر لگژری اور درآمد شدہ گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ فیول زیادہ مائلیج بھی دیتا ہے اور انجن کی کارکردگی بھی بہتر بنانا ہے۔

ایل پی جی کی ماہ اپریل کے لئے قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کی کمی



کراچی(خلیج نیوز)آئل اورگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کی کمی کردی۔ اس حوالے سے کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزالائنس کے صدر عمران فاروقی نے بتایا کہ اوگرا نے اپریل کے لیے فی کلو قیمت میں 6 روپے 44 پیسے کی کمی کی ہے جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 76 روپے 09 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ماہ اپریل کے لئے فی کلو گرام ایل پی جی سرکاری قیمت 250 روپے 34 پیسے مقررکی گئی اور نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔ تاہم ایل پی جی کے فی کلو گرام لوکل ریٹ 270سے 280 روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 78 پیسے تھی۔دوسری جانب نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔خیال رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3030 روپے 12 پیسے کا تھا۔