Tag Archives: قتل

قتل کا مقدمہ : شکیب کو پاکستان سے واپس بنگلادیش بلائے جانے کا امکان



ڈھاکہ (خلیج نیوز)بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کے مقدمے اور ان کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کے بعد آل راؤنڈر کے لیے مشکلات مزید بڑھنے لگی ہیں۔شکیب الحسن کو ڈھاکا میں فیکٹری ملازم کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، قتل کے مقدمے پر وکیل محمود عالم نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔وکیل کی جانب سے بی سی بی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے واپس بنگلادیش بلایا جائے۔یار ہے کہ شکیب الحسن اس وقت پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں شرکت کررہے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں جاری ہے۔قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد شکیب کو پاکستان سے واپس بنگلا دیش بلائے جانے کا امکان ہے۔

صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی موصول ہوگئی، کرکٹر کے خلاف بورڈ کو بھیجا گیا لیگل نوٹس ابھی موصول نہیں ہوا۔ فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو واپس بلانے کا فیصلہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا جائے گا، ایف آئی آر کے مطابق تحقیقات ہوں گی اور کیس کو کسی ایک ڈائریکشن میں لے جایا جائے گا۔صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ابھی پہلا ٹیسٹ میچ چل رہا ہے اور اس وقت کوئی فیصلہ لینے کا نہیں سوچا، کنٹریکٹ کے مطابق شکیب اور بورڈ کے درمیان تعلق کھلاڑی اور ملازم کا ہے، ابھی شکیب کو میچ کے دوران نکال نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد دوسرے میچ میں کافی دن ہیں اور اس دوران ہم کوئی فیصلہ کرنے کیبارے میں سوچیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی ہیں۔

بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج



ڈھاکہ (خلیج نیوز)بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام ہے۔بنگلا دیشی میڈیانے بتایا کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش مکمل،گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا



لاہور ( خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے کیس کی تفتیش مکمل ہوگئی جبکہ شوٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر لوگوں کی موجودگی اور فارنگ سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، پولیس تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ جائے و قوعہ پر ملزم سجاد، شاہد اور نوازش پہنچے، ڈاکٹرشاہد صدیق پرفائرنگ ملزم نوازش نے کی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور وہ موقع واردات پرموجود رہے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزمان عبدالقیوم، نوازش، سجاد اور شاہد کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق سجاد اور شاہد سگے بھائی جبکہ ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزم نوازش سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے و قوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضہ میں لے لی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران کشور نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان پیش کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔یاد رہے کہ 2اگست کو لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔

نوجوان نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر گولی مار کر چچا کے5سالہ بیٹے کو قتل کردیا



ننکانہ صاحب(خلیج نیوز)نواحی چک نمبر32پکھاریوال میں ایک نوجوان شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر گولی مار کر اپنے چچا علی رضاکے5سالہ بیٹے طیب علی کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ پکھاریوال میں ملزم شرافت علی نے وراثتی جائیداد کی تقسیم کے معاملے میں چند دن پہلے جھگڑا کیاتھا،علی رضا نے اسے کہا کہ زمین ٹھیکہ پر دی ہے،ٹھیکہ کی مدت ختم ہونے پر بیٹھ کر معاملہ حل کر لیں گے،گذشتہ روز علی رضا اور اسکی بیوی گھر میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان کا5سالہ بیٹا طیب علی گلی میں دروازے پر بیٹھا ہوا تھا،اسی دوران پسٹل سے مسلح شرافت علی آگیا،اس نے غلیظ گالیاں دیں اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے5سالہ طیب کو گولی ماردی اور فرار ہوگیا،علی رضا اور اسکی بیوی نے بھاگ کر بیٹے طیب کو پکڑا تو وہ ان کے ہاتوں میں دم توڑ گیا،تھانہ صدر پولیس نے مقتول طیب کے والد علی رجضا کی مسعیت میں مقدمہ درج کردیا۔

نوجوان شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا



سرگودھا(خلیج نیوز)نوجوان شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے اپنی مدعیت میں سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہر آباد کے کے چک11میں نوجوان احمد نواز نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور اپنی مدعیت میں تھانہ سٹی جوہر آبادمیں مقدمہ قتل درج کر لیا جس کی انوسٹگیشن ٹیم نے چھاپہ مار کر سفاک قاتل کو 3 گھنٹے میں گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ھے۔

کورے میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی



سوات(خلیج نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کورے میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ مٹہ حیات خان کے مطابق چھیالیس سالہ بہرام شہزادہ عرف سنگین ولد آفرین خان نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی تین بچوں کی اہلیہ مسماة (ا) کو موت کے گھاٹ اتاردیااوربعدازاں خود پر بھی فائرکھول کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ پولیس کے مطابق میاں بیوں کے مابین طویل عرصہ سے گھریلو تنازع چلا آرہاتھا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ موقع سے آلہ قتل پستول برآمد کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

برطانوی پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کو سزاسنادی گئی



لندن(اخلیج نیوز)برطانوی پولیس آفیسر پی سی بیشینوسکی کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کو سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ملزم پیراں دتہ 2005میں بریڈ فورڈ میں واردات کے بعد پاکستان بھاگ گیا تھا،جسے گزشتہ برس برطانوی پولیس نے پاکستان کے تعاون سے گرفتار کیا تھا۔ واردات میں ملوث دیگر 6مجرمان کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔برطانوی پولیس آفیسر 38سالہ پی سی بیشینوسکی صرف 9ماہ کے لیے افسر رہی تھیں۔ انھیں بریڈ فورڈ، ویسٹ یارکشائر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پی سی بیشینوسکی، تین بچوں کی ماں اور دو بچوں کی سوتیلی ماں تھیں۔2005میں انھیں اس وقت گولی مار دی گئی تھی جب وہ اپنی ساتھی ٹریسا ملبرن کے ساتھ مورلی اسٹریٹ، بریڈفورڈ میں ایک ٹریول ایجنٹ کے الارم کا جواب دینے پہنچی تھیں۔ ان کی ساتھی کو بھی گولی لگی تھی لیکن وہ بچ گئیں۔