Tag Archives: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کو مولانا، پیر پگارا، حافظ نعیم کی ضرورت ہے،فواد چوہدری



اسلام آباد (خلیج نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو مولانا فضل الرحمٰن، پیرپگارا اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ضرورت ہے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے ایک سال ہو گیا، ان کی سیاست کو کیا فرق پڑنا ہے، انہیں تباہ کرنے کے چکر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست تباہ ہو چکی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو معمول پر لے کر آئیں تب ہی ان دونوں سیاسی جماعتوں کو بھی فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ تحریک انصاف کو پاشا، پھر ظہیر الاسلام چلا رہے ہیں اور اب فیض کا کہہ رہے ہیں، تحریک انصاف تو چلی جا رہی ہے، بالکل دوڑی جا رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ الگ الگ تحریک چلانے سے اپوزیشن کو نقصان ہو رہا ہے۔

معافی تلافی والے لوگ ہیں، ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں، فواد چوہدری



اسلام آباد(خلیج نیوز)الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن نے 2 آرڈر کیے، دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی دے رہا ہوں، الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا تھا، ہائی کورٹ نے اسے معطل کر دیا، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے پر بھی لاگو ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بھی چارج فریم کو ریویو کریں۔سماعت کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم معافی تلافی والے لوگ ہیں، معذرت سے شروع کرنا چاہتا ہوں، میں ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھا آگے کیا ہو گا، آپ معافی نامہ دے دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب چلتا ہے، کیپٹن صفدر نے کیا کیا نہ دیا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں، آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، آپ پی ٹی آئی کو 41 سیٹیں دے دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ نشستیں پی ٹی ا?ئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے، چارج فریم کے لیے کیس رکھتے ہیں، آپ جواب جمع کرا دیجیے گا۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ آرڈر چارج فریم سے متعلق ہے، تسلی سے پڑھ لیں، ہائی کورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی، آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کر دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا ہے، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں، آپ اس وقت سخت جذباتی تھے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔