Tag Archives: شیئر

شوہر کے ساتھ خوشی کی تصویر شیئر کروں تو لوگ حسد کرتے ہیں، ندا یاسر



کراچی(خلیج نیوز) سابقہ پاکستانی اداکارہ، میزبان اور یوٹیوبر ندا یاسر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے اور صارفین کے ردعمل پر گفتگو کی ہے۔ندا یاسر کا مارننگ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں پر شکایت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے کوئی تصویر شیئر کریں تو لوگ حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اور اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو لوگوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ندا یاسر نے کہا کہ اگر آپ نے نیا گھر یا گاڑی خریدی ہے تو یہ بھی لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا، بربادی کے وقت لوگ نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ ٹانگیں بھی کھینچنے آجاتے ہیں۔ان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے مہمان اداکاراں نے کہا کہ آج کل لوگ دوسروں کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت کھو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح ہی پریشان ہو۔اداکاراں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ خود پریشان ہیں اور اسی لیے کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ ان کو عادت ہو گئی ہے کہ جو بھی خوش ہے، اس پر تنقید کریں اور اسے ذلیل کریں۔

بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریما خان کو دوبارہ ماں بننے کی مبارکباد



لاہور(خلیج نیوز)ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر نومولود بچے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد پیش کرتے دکھائی دئیے۔اداکارہ ریما خان نے 24 اگست کو نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے؟۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔اداکارہ نے اسی بچے اور شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام اسٹوری میں بھی تصویر شیئر کی، تاہم انہوں نے وہاں بھی بچے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ کی جانب بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے وقت لاہور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ پاکستان میں موجود ہیں۔ریما خان کی جانب سے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد بھی پیش کی۔زیادہ تر صارفین نے سوالیہ انداز میں ان سے پوچھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا تیسرے بچے کی؟ ساتھ ہی انہوں نے ماشااللہ لکھتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔اداکارہ حرا مانی نے بھی ریما خان کی تصویر پر ماشا اللہ لکھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان سے بھی سوال کیا کہ کیا مذکورہ بچہ اداکارہ ریما کے بیٹے ہیں؟۔

ریما خان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد اسے دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں اداکارہ کے ہاں ممکنہ طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں کی گئیں۔اداکارہ ریما خان ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش شادی کے چند سال بعد 2015 میں ہوئی۔ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔اداکارہ کئی سال سے شوبز سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا ذکر نہیں کیا۔

وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی



اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی۔وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ٹاؤن پورٹ ڈگلس میں بیٹے کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔اس تصویر میں باپ بیٹا بالکل ایک دوسرے کی کاپی نظر آ رہے ہیں۔خوش گوار موڈ میں لی گئی اس تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔