پشاور(خلیج نیوز) خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق وفاقی محکمہ داخلہ نے تفصیلات طلب کر لیں، رجسٹرڈ گاڑیوں، جائیداد، اثاثوں اور کارخانوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں مقیم غیر ملکیوں کے نام رجسٹرڈ اسلحہ لائسنس سمیت درج مقدمات، جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت، محکمہ ایکسائز، پولیس، انڈسٹری، بلدیات سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔وفاقی محکمہ داخلہ نے 6 ہزار 304 غیر قانونی شناختی کارڈز کو بلاک کیا ہے جس میں 2 ہزار 361 شناختی کارڈ خیبرپختونخوا کے ہیں جبکہ بلاک شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا چکی ہے۔
Tag Archives: خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا،اختیارات نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کا عمران خان کو خط
پشاور(خلیج نیوز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے پر بانی چیئرمین کو خط لکھ دیا۔ خط میں بلدیاتی نمائندوں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں دلچپسی نہیں لے رہی۔خط میں کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019میں ترامیم کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کردئیے گئے ہیں اور مقامی حکومتوں کی گرانٹس کی فراہمی کی شق (2)30ب کو حذف کرکے مقامی حکومتوں کو انتظامی اور مالی طور پر مفلوج کردیا گیا ہے۔بلدیاتی نمائندوں نے خط میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مطالبہ کیاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019میں ہونے والی ترامیم کو ختم کیا جائے۔بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ، وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کو بھیجی گئی ہے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا نے فرنٹ لائن کردار ادا کیا ہے، علی امین گنڈا پور
پشاور(خلیج نیوز)دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی یاد کے عالمی دن پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا نے فرنٹ لائن کردار ادا کیا ہے ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدائ، غازیوں اور خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہیںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا نے فرنٹ لائن کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے 1 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد
پشاور (خلیج نیوز)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے یکم مئی سے 18 اگست تک سیاحوں کی آمد کی رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 42 لاکھ 55 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناران کاغان وادی 25 لاکھ اور مالم جبہ میں 13 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ بحرین 2 لاکھ 84 ہزار اور کالام 2 لاکھ 62 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی، اسی طرح 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیلاش وادی کا رخ کیا۔محکمہ سیاحت کے پی نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے حسین نظارے کئے۔
پنجاب،بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
قلعہ عبداللہ، سیہون،نوشہروفیروز،راجن پور،ڈیرہ غازیخان(خلیج نیوز)پنجاب،بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، کئی دیہات زیر آب آگئے، کچے مکانات بہہ گئے، فصلیں ڈوب گئیں اور مختلف واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت اور مسلم باغ سمیت متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا دوسری جانب کولک ندی کے ریلے میں پھنسی کار سے تمام 7 افراد کو نکال لیا گیا۔یکم جولائی سے اب تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران پیش آئے حادثات اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، جاں بحق افراد میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔بیلہ میں موسلادھار بارشوں سے کپاس کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ نوشکی کے گڑانگ نالہ میں سیلابی ریلے سے پاک افغان سرحد پر درجنوں دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔جھل مگسی میں تیز بارش اور ہوائیں چلنے سے بجلی کے کھمبے گر گئے، ربی کینال میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے 126 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 307 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔سیلابی ریلوں سے 6 پل متاثر ہوئے جبکہ 31 کلومیٹر سڑکیں ٹوٹ گئیں اور کئی ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔سندھ کے علاقے دادو میں گاؤں بھائی خان لاشاری کے قریب 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی کھڑی فصلوں میں داخل ہوگیا، تحصیل سیہون میں کچے کے متعدد دیہات پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔نواب شاہ میں طوفانی بارشوں سے کپاس اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ نوشہروفیروز کے بچاؤ بند میں شگاف سے 10 گاؤں اور فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔
پنجاب کے علاقے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال سے دیہی اور کچے کے علاقے شدید متاثر ہوگئے ہیں، وڈور ندی کے سیلابی ریلے میں ایک شخص جبکہ راجن پور میں سیم نالے میں ڈوب کر بچی جاں بحق ہوگئی۔خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، سوات اور اپردیر سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، سیلابی ریلوں نے کئی دیہات کو ملیامیٹ کردیا جبکہ متعدد علاقوں میں انفرااسٹرکچر اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دریاؤں کے کنارے حفاظتی پشتے تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر واٹر اور ایری گیشن چینلز بھی بنائے جا رہے ہیں جس سے ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں وزراء کے انٹرویوز لینے کا فیصلہ
پشاور(خلیج نیوز)خیبر پختون خوا حکومت نے وزراء کے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزراء کے انٹرویو لیے جائیں گے جن میں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے پوچھا جائے گا۔صوبائی حکومت کے مطابق انٹرویوز سے متعلق مہم کو ‘آسک منسٹر’ کا نام دیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شہری براہِ راست اپنی شکایت وزرائ تک پہنچا سکیں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ خیبر پختون خوا حکومت میں مبینہ کرپشن، بد عنوانی اور گورننس سے متعلق شکایات کی چھان بین کے لیے بانی تحریکِ انصاف نے 3 رکنی کمیٹی قائم کی تھی جو صوبائی وزرائ اور محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں کے حوالے سے انکوائری کرے گی۔
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،61 افراد جاں بحق
پشاور(خلیج نیوز)خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، حادثات میں 61 افراد جاں بحق، 102 زخمی ہوگئے۔خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں پر پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یکم جولائی سے لے کر اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں میں حادثات کے نتیجے میں 61 افراد جاں بحق، 102 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بارشوں سے 704 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔جاں بحق افراد میں 22 مرد 12 خواتین اور 27 بچے جبکہ زخمیوں میں 36 مرد 26 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں۔ بارش کے باعث مجموعی طور پر 704 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 501 گھروں کو جزوی جبکہ 203 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال اپر و لوئر، مانسہرہ، اپر کوہستان ملاکنڈ، دیر لوئر، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، کرک اور چارسدہ، مردان ، صوابی، باجوڑ، ہنگو، مہمند، بونیر، شانگلہ میں رونما ہوئے۔تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر
اسلام آباد،ایبٹ آباد، پشاور،کوئٹہ، چترال(خلیج نیوز) ملک بھر میں مون سون عروج پر ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ حب ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد جاری ہے، پانی میں 7 فٹ تک کا اضافہ ہوگیا، مہانڈری میں درجنوں ہوٹل جھیل کی زد میں آگئے، دریائے کنہار میں بننے والی جھیل سے 18دکانیں تباہ ہوگئیں۔ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع بارش کی لپیٹ میں ہیں۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
اپرچترال میں بارشوں سے گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے تباہی مچ گئی، جس کے بعد بحالی کا کام جاری ہے، ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ بونی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔مسلسل بارشوں کے باعث شاہراہ کاغان مہانڈری کے مقام پر بند ہے، سیاحوں کی ناران اور کاغان آمد پر پابندی لگادی گئی جبکہ دریائے کنار میں بننے والی جھیل میں کئی ہوٹل بھی ڈوب گئے۔بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ چترال میں ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، دریائے ناڑی، تلی ندی، لہڑی ندی میں سیلابی کیفیت ہے۔سبی، اوستہ محمد، جھل مگسی، نصیرآباد اور بولان،جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار میں متاثرہ علاقوں سے تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا۔ضلع حب اور لسبیلہ میں سیلابی ریلوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، زیارت شہر و ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلیگھروں میں داخل ہوگئے جبکہ چینہ مارکیٹ میں ایک میڈیکل اسٹور سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
بلوچستان میں 20 جولائی سے اب تک آسمانی بجلی گرنے اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی مرگئے اور کئی ایکڑ پر فصل تباہ ہوگئی۔ایبٹ آباد شہر سمیت گردونواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ شدید بارش کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
بارش سے شاہراہِ ریشم سمیت دیگر سڑکیں زیر آب تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی جبکہ ٹی ایم اے اور کینٹ بورڈ کی جانب سے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر آ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے 2 دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں گہرے بادلوں کا بسیرا ہے، جہاں ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ا?ج درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 12 اگست سے سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان مزید بارش ہوگی۔
خیبرپختونخوا، پنجاب میں عید کے دوران مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق
پشاور /لاہور(خلیج نیوز)خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عید کے دوران مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خیبر پختونخوا میں ریسکیو سروسز نے عید کے تین دنوں میں 2,560 ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 488 ٹریفک حادثات رونما ہوئے، جبکہ 11 ڈوبنے کے واقعات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مختلف واقعات میں 2,805 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تین دن کے دوران 6 ہزار 294 حادثات رپورٹ ہوئے۔ترجمان ریسکیو سروسز کے مطابق لاہور میں عیدکے دوران ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات بتاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موٹر سائیکل کے 6031، رکشے کے 304 اورگاڑیوں کے 704 حادثات ہوئے۔ان حادثات میں کل 5،609 مرد اور 1،735 خواتین متاثر جبکہ سب سے زیادہ، 1،082 واقعات لاہور میں ہوئے۔