کراچی(خلیج نیوز)کراچی کے نجی اسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دے کر فرار ہوگئی، تاہم اسپتال عملے کے بروقت اقدام کی وجہ سے نومولود کی جان بچ گئی۔یہ واقعہ کھارادر میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا جس کے چیئرمین احمد چنائے نے بتایاکہ خاتون مبینہ طور پر اہل خانہ کے ہمراہ ڈرپ لگوانے اسپتال آئی تھی، خاتون واش روم کا کہہ کر گئی اور بچے کو جنم دیا۔احمد چنائے نے بتایا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون اسپتال سے بغیر اطلاع فرار ہوگئی، اسپتال عملے نے واش روم سے نومولود کو لا کر ابتدائی طبی امداد دی۔انہوں نے بتایا کہ نومولود کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خاتون کی تلاش کیلیے کھارادر تھانے کو مطلع کر دیا گیا۔
Tag Archives: خاتون
دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
واشنگٹن (خلیج نیوز )دنیا کی معمر ترین خاتون اسپین کی ماریا برانیاس 117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انکے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ماریا برانیاس پرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ماریا برانیاس کو جنوری 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین فرد کا درجہ دیا گیا تھا۔ امریکا ہجرت کر جانے والے ہسپانوی گھرانے میں 1907 میں پیدا ہونے والی ماریا کا خاندان پہلی عالمی جنگ کے دوران واپس بارسلونا آگیا تھا، جہاں ماریا نے دونوں عالمی جنگ اور ہسپانوی خانہ جنگی کا دور دیکھا۔ انھوں نے اپنی زندگی کا آخری عشرہ اسپین کے صوبے کیتالونیا کے ایک نرسنگ ہوم میں گزارا۔ مئی 2020 میں وہ کورونا وائرس لاحق ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے زیادہ معمر زندہ بچ جانے والی مریضہ تھیں۔
ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو اغوا کرکے لوٹ لیا
اسلام آباد (خلیج نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوئس سفارت خانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔
ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔گولڑہ تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
سول ہسپتال ساہیوال گیٹ سے خاتون کا اغوا، جبراً زیادتی،مقدمہ درج
ساہیوال( خلیج نیوز)اوکانوالہ بنگلہ 88بارہ ایل میں سول ہسپتال کے گیٹ نمبر3سے ایک خاتون نورین کوساہیوال سے پلاٹ دلانے کا جھانسہ دے کرپراپرٹی ڈیلر ایک کار میں لے گیا اور جبراً زیادتی کی ، پراپرٹی ڈیلر علی رضا اور اس کے تین نا معلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نورین کو پلاٹ دلانے کے بہانے ملزم کار نمبر1011میں ہائوسنگ کالونی اوکانوالہ لے گئے جہاں ملزموں نے تین لاکھ روپے کی نقدی بھی ہڑپ کر لی اور زبردستی ہوس کا نشا نہ بنایا ۔اور تشدد کر کے بے ہوش کر دیا۔پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقدمہ376ت پ درج کر لیا ہے ۔ پراپرٹی ڈیلر ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔