کراچی (خلیج نیوز) موسم گرما میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہیں، نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو،کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردیے جس میں ہر کمپنی پر پانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی، نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا۔بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔
Tag Archives: جرمانہ
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کارروائی ، باب سوئٹس اور ریڈ ایپل پر ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد
کراچی (خلیج نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع ایسٹ میں کارروائی کی۔کارروائی ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی نگرانی میں کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز رفیق میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ ارجیل میمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کارروائی سحری سے قبل کی گئی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے باب سوئٹس پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ریڈ ایپل کی دونوں شاخوں پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ یہ جرمانے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر کئے گئے ۔ ریڈ ایپل پر موجود زائد المعیاد کھانے پینے کی اشیا کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ ٹیم نے زائد المعیاد مرغی کا گوشت موقع پر ہی ضائع کردیا گیا۔ متعدد دکانوں کو امپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔