بہاولنگر (خلیج نیوز)تحصیل بہاولنگر میں چھیڑ خانی کرنے سے منع کرنے پر نوجوان لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔پولیس کے مطابق میلاد سے گھر واپسی پر اوباش نوجوان نے 18سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب گردی سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ، گردن اور دیگر جسم کا حصہ جھلس گیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Tag Archives: تیزاب
بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت،عدالت نے ملزم کو 14سال قید کی سزا سنادی
کراچی (خلیج نیوز)کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت ہو گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے متاثرہ خاتون کی موجودگی میں ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ آج تین سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ دوران ٹرائل اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ پراسیکیویشن نے کہا کہ واقعہ مارچ 2021 کو پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا۔