Tag Archives: بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے مدرسوں پر پابندی کا حکم معطل کر دیا



نئی دہلی(خلیج نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں مدارس پر پابندی سے متعلق زیریں عدالت کا حکم معطل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتر پردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو اتر پردیش کے اسلامک اسکول بورڈ پر پابندی کا حکم دیا تھا، بعدازاں ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ درخواستوں میں اٹھائے گئے مسائل پر اچھی طرح غور کرنے کی ضرورت ہے۔اتر پردیش میں بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے عدالت کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بڑی جیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تقریبا 16 لاکھ طلبا کے مستقبل کے بارے میں فکر مند تھے اور اب اس حکم کے بعد مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ نے سکون کا سانس لیا ہے۔