Tag Archives: بلے باز

رضوان ٹیسٹ میں 150رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے



راولپنڈی(خلیج نیوز)پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان ٹیسٹ میں 150رنز بنانے والے قومی ٹیم کے پانچویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 3چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 150رنز بنائے۔اس سے قبل، محمد رضوان نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 115رنز بنا رکھے تھے۔