Tag Archives: ایران

پاکستانی بھکاریوں نے سعودی عرب کے بعد ایران اور عراق کا رخ کرلیا



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان کے بھکاریوں نے سعودی عرب کے بعد اب ایران اور عراق کا رخ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی حکام کی جانب سے پاکستانی حکومت کو ایک خط لکھا گیا جس میں پاکستانی بھکاریوں کے اس مسئلے میں ایف آئی اے سٹاف کے ملوث ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں عراقی حکام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی حکومت زائرین اور ٹورآپریٹرز سے گارٹنی لے کہ وہ زیارتوں کا سفر مکمل ہونے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

عراقی حکام نے بتایا کہ ایران کے راستے عراق پہنچنے والے پاکستانی زائرین بھیک مانگنے کے علاوہ منشیات اور انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔پاکستان کی 18سے 25سال کی لڑکیاں عراق میں بھیک مانگ رہی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق اس وقت 60ہزار سے زائد پاکستانی غیرقانونی طور پر عراق میں مقیم ہیں، جو زائرین بن کر گئے اور واپس پاکستان نہیں آئے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کہاکہ خاندانوں کے سربراہ اکثر خواتین اور بچوں کو عراق چھوڑ کر پاکستان واپس چلے جاتے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ان میں سے بہت سے پاکستانیوں کا تعلق حافظ آباد، وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ اور گجرات جیسے علاقوں سے ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ بغداد میں بھیک مانگنے میں ملوث ہونے پر 66خواتین اور ان کے بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثیکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی



تہران(خلیج نیوز)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں بس کو بے قابو ہو کر ایک عمارت سے ٹکراتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوئے۔ 16افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔یزدکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے مطابق تمام مسافر لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے، حادثے کے بعد سے ٹور آپریٹرکا دفتر بند ہے۔لواحقین نے حکومت سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے میتیں جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مدثر ٹیپو ںنے کہا کہ حادثے کی وجہ بس کی اووراسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا ، اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق



تہران/کراچی (خلیج نیوز)ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 زائریں جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 18 زخمی افراد کی حالت نازک ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب مولانا قمر عباس نقوی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں 14 خواتین سمیت 50 افراد سوار تھے۔مولانا قمر عباس نقوی کے مطابق بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسافروں میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔ ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں



واشنگٹن(خلیج نیوز)امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ امریکہ نے جمعرات کو ایران سے منسلک نئی انسداد دہشت گردی پابندیاں اوشین لنک میری ٹائم ڈی ایم سی سی اور اس کے بحری جہازوں پر ایرانی فوج کی جانب سے سامان کی ترسیل میں اس کے کردار کی وجہ سے عائد کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خزانہ نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو الگ تھلگ کرنے اور اس کی پراکسیوں کی مالی معاونت اور یوکرین میں روسی جنگ کی حمایت کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے مالی پابندیوں کا استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ Oceanlink ایک درجن سے زائد جہازوں کا ایک بیڑا چلاتا ہے جو ایرانی بنیادی سامان کی ترسیل میں بہت زیادہ ملوث ہیں۔وزارت خزانہ نے کہا کہ Oceanlink کے ذریعے چلائے جانے والے Hecate جہاز نے حال ہی میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کا ایرانی بنیادی سامان لے کر اس میں بنیادی سامان کو دوسرے ٹینکر سے منتقل کیا جس پر پابندیاں عائد تھیں۔وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اور مغربی پابندیوں کے سلسلے میںخطے اور دنیا بھر میں ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے”۔ ایران کے ایجنٹوں کا نیٹ ورک مشرق وسطی بشمول لبنان، شام، عراق اور یمن میں ہے۔

اسرائیل کو کنٹرول نہ کر کے جنگ پھیلانے کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایران



تہران(خلیج نیوز)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کنٹرول نہ کر کے جنگ کو پھیلانے کا ذمہ دار امریکہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہیان نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جنگی جرائم پر قابو پانے اور اس کی حمایت کو روکنے کے لیے سنجیدہ ارادہ نہیں رکھتا ہے تو اس کی براہ راست ذمہ داری ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی حکام ہمیشہ ایران سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، جب کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے برعکس ایک سفارتی مقام پر حملہ کیا جسے سفارتی اور قونصلر حقوق کے کنونشن کی بنیاد پر مکمل استثنی حاصل ہے۔