Tag Archives: الٹی میٹم

محکمہ خوراک 66سال بعد ختم کرنے کا الٹی میٹم ، نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ



لاہور(خلیج نیوز) 1958میں ایکٹ کے تحت قائم ہونے والے محکمہ خوراک کو 66 سال بعد ختم کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک ختم ہونے سے خالص غذا ایکٹ، شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ ، اشیائے خوردنی کنٹرول ایکٹ اور فوڈ اتھارٹی کنٹرول ایکٹ اکٹھے کر دیئے جائیں گے، محکمہ خوراک کو ختم کرنے کیلئے تجاویز مرتب کر لی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو تجاویز بھجوا دی گئیں، محکمہ خوراک کی جگہ ”کموڈیٹی کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سسٹم”کے نام سے نیا محکمہ بنایا جائے گا۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نئے وجود میں آنے والے محکمہ کے ماتحت سپیشل سیکرٹری، زرعی مارکیٹنگ ، ڈی جی پرائس کنٹرول ہوں ، نئے محکمہ میں کین کمشنر اور ڈائریکٹوریٹ خوراک بھی ماتحت ہوں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ انڈسٹری ، محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کے پرائس کنٹرول کی تمام سرگرمیاں نئے محکمے کے سپرد ہوں گی۔محکمہ آئی اینڈ سی نے محکمہ خوراک کو ختم کرنے اور نئے محکمہ کے قیام کے لئے تجاویز تیار کر لی ہیں ، وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ نئے محکمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔