راولپنڈی (خلیج نیوز)پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کی میجر ثانیہ صفدر کو سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر 2023 ـ Certificate of Recognition’ دیا گیا ہے۔میجر ثانیہ کی کامیابی پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور صنفی مساوات کے فروغ کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہیمیجر ثانیہ صفدر نے UNFICYP کا صنفی مساوات کی وکالت کیلئے 2023 ـ Certificate of Recognition’ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی پہلی خاتون ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازاگیا ہے،ان کو یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 جو خواتین، امن اور سلامتی (WPS) سے متعلق ہے، جس کے فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔میجر ثانیہ کو فیلڈ ٹیکنالوجی سیکشن میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فوج میں صنفی نمائندگی کو فروغ اور ترویج دینے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے، UNFICYPمیجر ثانیہ صفدر نے کہا ہے کہ امن فوجی کے طور پر یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا میرے لیے اور ہمارے مشن کیلئے اعزاز کی بات ہے،یہ ہماری صنفی مساوات کے فروغ کے لیے عزم کا ایک واضح ثبوت ہے۔میجر ثانیہ صفدر کی جیت پاک فوج کی پیشورانہ صلاحیتوں اور صنفی مساوات اورشمولیت کے فروغ کے لیے جدوجہد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
Tag Archives: اقوام متحدہ
آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی، اقوام متحدہ میں غزہ کی صورتحال بتاتے زلزلہ آگیا
نیویارک(خلیج نیوز)نیویارک میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں جب زلزلہ آیا اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کی خراب صورتحال بیان کی جارہی تھی۔اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا تاہم ان کے دوبارہ بولنے سے پہلے شرکا میں سے آواز آئی کہ آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلہ آیا تھا اور بلندو بالا عمارتیں لرز اٹھیں تھیں۔امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلہ، نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں بھی عمارتیں لرز گئیںمقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
اقوام متحدہ کی پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی کی پیش گوئی
نیویارک (خلیج نیوز)اقوام متحدہ نے رواں اور آئندہ سال کے دوران ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں تیزی کی پیش گوئی کرتے ہوئے 2024، 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو بالترتیب 2 فیصد اور 2.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اقوام متحدہ کے اہم اقتصادی سروے میں 2024 میں 26 فیصد رہنے والی مہنگائی 2025 میں 12.2 فیصد تک کم رہنے کی نوید بھی سنائی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسفک (یو این ای ایس سی اے پی) کی جانب سے جاری 2024 اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن’ میں نوٹ کیا گیا کہ پاکستانی معیشت کو سیاسی بے چینی کا سامنا تھا جس کے کاروبار اور صارفین کے رجحان پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا۔
اس میں نوٹ کیا گیا کہ 2023 کے وسط میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کے علاوہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی معاونت نے 2023 کے دوران معاشی استحکام بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔سروے میں نشاندہی کی گئی کہ توانائی شعبے کی سبسڈی کا خاتمہ جیسے مختلف اقدامات کے ساتھ مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت استحکام بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے۔سروے میں پورے خطے کے لیے تجویز کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم کے لیے بہتر ٹیکس اور انتظامی پالیسیوں کے علاوہ سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی نظم و نسق میں مجموعی طور پر بہتری کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریونیو میں بڑے پیمانے پر اضافے کی ضرورت ہوگی۔
اس میں زور دیا گیا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں ترقی پذیر ممالک کی حکومتوں کوکم لاگت اور طویل المدتی مالی امداد کی فوری ضرورت ہے جب کہ ان میں سے بہت سے ممالک کو قرضوں کی فراہمی پر بھاری شرح سود کے ماحول میں اس کی ادائیگی یا اپنے لوگوں کی تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری کے درمیان انتخاب کا مشکل فیصلہ درپیش ہے۔سروے میں عوامی ٹیکس کی بہتر وصولی کی بھی سفارش کی گئی ہے جس سے نہ صرف ‘ٹیکس ادائیگی فرق’ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مالیاتی خطرات اور قرض لینے کے اخراجات کو بھی کم ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔
عالمی بینک نے پاکستان میکرو اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا تھا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد جبکہ مالی سال 2026 میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال 24ـ2023 کے دوران شعبہ زراعت کی ترقی 3 فیصد تک رہ سکتی ہے، مالی سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے مالی سال 2026 میں زراعت کی ترقی بڑھ کر 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال 2025 میں یہ 2.2 فیصد اور 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں کیا جانا چاہیے ، امریکہ
واشنگٹن(خلیج نیوز)امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی تازہ کوشش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا فیصلہ اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں کیا جانا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں مگر اس کے بارے میں فیصلہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہونا چاہیے۔ترجمان نے مزید کہاکہ یہ وہ چیز ہے جو فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے نتیجے میں ہونی چاہیے۔
ہم اس وقت جس چیز کو آگے بڑھانا چاہ رہے ہیں وہ اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے۔تاہم امریکی ترجمان نے اس موقع پر یہ نہیں کہا کہ اگر ایسی کوئی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سامنے آئی تو امریکہ اسے ویٹو کر دے گا۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ بڑی فعالیت کے ساتھ اسرائیل کے لیے سلامتی کی ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جو کہ فلسطینی ریاست کے لیے زمین پر کام کرنے کے لیے اہم ہے۔ امریکی جوبائیڈن انتظامیہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت میں اضافے کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیز فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات پر بھی زور دیا ہے۔ تاکہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں جگہوں پر اس کی نگرانی ممکن ہو سکے۔