لاہور ( خلیج نیوز) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کیا۔ ملتان 116 ملی میٹر، خانیوال 51، رحیم یار خان 53، ڈیرہ غازی خان 35، لیہ 31، بھکر 14، جہلم 12 جبکہ جوہرآباد میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور راولپنڈی فیصل آباد گوجرانولہ ملتان بہاولپور سرگودھا گجرات ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7جاری ہے۔ 1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ 20اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کر ی۔
Tag Archives: اضلاع
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 2روز میں مون سون بارشوں کے امکانات
لاہور (خلیج نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 2روز میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ مری، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خوشاب، فیصل آباد ، سر گو دھا، نورپورتھل اور دیگر اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی 43ملی میٹر سیالکوٹ 21، چکوال 17، گجرات 16، مری 13اور خانپور میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون بارشوں کے باعث دریاں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 7سے 13اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ رواں سال مون سون سیزن میں 55 شہری جانبحق اور 145 زخمی ہوئے۔ اموات آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانبحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جا رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ کمزور و بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔ ایمرجنسی کی صوتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔