Tag Archives: اسٹیٹ بینک

جولائی میں غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہر بھیجے،اسٹیٹ بینک



کراچی(خلیج نیوز)جولائی 2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع باہر منتقل کرنے کے اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالر کا منافع اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔جولائی 2023 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 2.16 ارب ڈالر کا منافع پاکستان سے باہرمنتقل کیا تھا جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں منافع پاکستان سے باہر منافع کی منتقلی میں 66 فیصد کمی آئی۔اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 41.5 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا تھا۔

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک



کراچی (خلیج نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں، اس طرح مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم منتقلی سے متعلق اہم فیصلہ



کراچی (خلیج نیوز)اسٹیٹ بینک نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام رقوم کی بینک اکائونٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کر دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 93 لاکھ افراد اپنے علاقے کے بینکوں میں بی آئی ایس پی سہولت اکائونٹ کھول سکیں گے۔بی آئی ایس پی سہولت اکائونٹس بینکوں سمیت مائیکروفنانس بینکوں میں بھی کھولاجاسکے گا۔مرکزی بینک کے مطابق یہ فریم ورک بی آئی ایس پی اور بینکوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر پہلا پائلٹ پراجیکٹ کراچی اور لاہور میں شروع کیا جائے گا۔پائلٹ پراجیکٹ میں بی آئی ایس پی کے 30 ہزار استفادہ کنندگان کے اکائونٹس کھولے جائیں گے۔