Tag Archives: ارشد ندیم

اگر فٹ رہا تو 2032 کا اولمپکس بھی کھیلوں گا اور اس میں بھی میڈل ہدف ہوگا، ارشد ندیم



کراچی (خلیج نیوز)پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل اور اولمپک ریکارڈ تھرو کے بعد ان کی نظریں اب جیولین تھرو کے ورلڈ ریکارڈ پر ہیں۔ایک انٹرویو میں ارشد ندیم نے اپنے کیریئر، کامیابیوں اور مستقبل پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ انجری کے باوجود اپنی محنت سے عزم و حوصلے کی داستان رقم کرنے میں کامیاب رہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ اس گولڈ میڈل اور ریکارڈ تھرو کے پیچھے بہت محنت ہے۔ انہوں نے اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر لمحہ ان کی رہنمائی کی اور انہیں کامیابی کے لیے سخت محنت کروائی۔ ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ اولمپکس سے قبل انجری کا شکار رہے، لیکن ان کی محنت اور مستقل مزاجی نے انہیں کامیابی دلائی۔

انہوںنے کاہکہ وہ 2012 سے محنت کر رہے ہیں،جس کا پھل انہیں اب ملا۔ جیولین کے ایونٹ کے لیے مکمل فٹ ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کھیل میں انجری کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ ارشد نے بتایا کہ لمبی تھرو میں فٹنس اور تکنیک دونوں کا کردار ہوتا ہے، اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے مستقبل کیارادوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک میڈل جیتنے کے بعد ان کا اگلا ہدف ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ وہ ڈیڑھ سے دو ماہ آرام کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری شروع کریں گے اور ان کا مقصد جیولین تھرو کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ اگلا اولمپکس 4 سال بعد ہے، اور اس سے پہلے بھی کئی اہم ایونٹس میں شرکت کا ارادہ ہے۔ اگر فٹ رہا تو 2032 کے اولمپکس میں بھی شرکت کروں گا اور ہدف وہاں بھی میڈل جیتنا ہوگا۔

قوم سے جو عزت ملی وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے، ارشد ندیم



اسلام آباد(خلیج نیوز)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ قوم کی جانب سے جو عزت ملی وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے بڑی محنت ہے، شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور اپنے کوچ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی۔ اپنی تھرو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشدندیم نے کہا کہ پہلی تھرو کرتے ہوئے میرا رن اپ خراب ہوگیا تھا، دوسری تھرو کرتے ہوئے سوچا کہ یہ بیسٹ کرنی ہے اور تھرو کے بعد کوچ نے کہا کہ ہمارا گولڈ میڈل پکا ہے۔ارشد ندیم نے کہاکہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا، والدین اور پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہے، انشاء اللہ مزید آگے جاؤں گا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ واپڈا نے کہاکہ شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے جاب دی۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، جب 2012 میں میاں نواز شریف نے یوتھ فیسٹیول کروایا تو میرا سفر وہاں سے شروع ہوا۔

انہوںنے کہاکہ سب کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا گیا، مریم نوازہمارے گاؤں آئیں تھیں، لوگوں نے انہیں بہت عزت دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفٹ بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ وطن واپس پہنچنے پر لاہور میں بہت اچھا استقبال کیا گیا، پوری قوم نے بہت عزت دی، قوم نے ہماری محنت کا پھل دیا، جیسا استقبال ہوا ہے وہ یادگار ہے، سب نے بہت محبت دی ہے۔ارشد ندیم نے کہاکہ وزیراعظم کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی، پاکستان اسپورٹس بورڈ، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے اور وزیراعظم نے اتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے، آنے والے وقت میں جتنے مقابلے ہیں ان کیلئے بھرپور تیاری کروں گا۔انہوں نے کہا کہ احساس یہی تھا کہ پیرس اولمپک میں لمبی تھرو کرنی ہے، اللہ کا شکر ہے دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کی، جتنی بڑی کامیابی اللہ تعالی نے دی اس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری ڈپارٹمنٹس کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں، میرے کوچ سلمان بٹ نے اپنے بچوں سے بڑھ کر میرا خیال رکھا۔

ارشد ندیم کی تصویر کے ساتھ پاکستان پوسٹ کا یادگاری ٹکٹ جاری



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان پوسٹ نے 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیزے کی تصویر کے ساتھ یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے 78ویں یوم جشن آزادی کے حوالے سے نیزہ بازی گولڈ میڈل کے حوالے سے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔یادگاری ٹکٹ پر ارشد ندیم کی فوٹو بھی چسپاں کی گئی ہے ۔جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ 118سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا وقار بلند کرنے پر اعزاز کے طور پر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15کروڑ ،کوچ کیلئے ایک کروڑروپے انعام کااعلان



اسلام آباد(خلیج نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔منگل کوشہباز شریف نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں جنہوں نے پاکستان کو 40سال بعد اپنی شبانہ روز محنت اور والدین کی دعائوں کے نتیجے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جس کے لیے پوری قوم آپ کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے یوم آزادی کے اس موقع پر ہماری خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے اور آپ صرف 40سال بعد میڈل نہیں لے کر آئے بلکہ آپ نے جیولین کے مقابلے میں اولمپک کا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے، آج ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہے، پوری قوم کا مورال آسمانوں کو چھو رہا ہے اور آپ کی اس عظیم کامیابی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کردی ہے کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ مسائل کا ہمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں جو آپ نے مثال قائم کی ہے اس سے پوری قوم کو حوصلہ ملا ہے، ہمالیہ نما چیلنجز کو آپ ہی کے راستے پر چلتے ہوئے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ ان مسائل اور چیلنجز کو ہم ضرور عبور کریں گے اور پاکستان کو عظیم طاقت بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ آنے والے وقت میں آپ کے یہ کامیابی کے ریکارڈ اور بڑھیں گے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے منتظمین کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف کریں اور یکسوئی کے ساتھ کھیل کے میدان میں ہاکی، کرکٹ اور اسکوائش بحال کریں۔انہوں نے تقریب میں موجود سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین، شہباز سینئر اور دیگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگے بڑھیں اور اپنی تجاویز دیں تاکہ ہم کھیلوں کے میدانوں میں وہ دور واپس لائیں جب پاکستان کا طوطی بوتا تھا، ہمیں اس کے لیے کمر کسنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری حکومت صوبوں ک یساتھ مل کر بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے، آپ ہمیں راستہ بتائیں، سفارشات پیش کریں اور میں ایک کمیٹی بھی قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں جو اس بات کا تعین کرے گی کہ کھیلوں کے حوالے سے حکومت وقت کیا کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہباز شریف نے جیتنے پر ارشد ندیم کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے تو میں حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے ان کے لیے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہے اور اس رقم پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہو گی۔وزیر اعظم نے ٹیکس حکام کو ازراہ مذاق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس لینے والے یہاں پیچھے بیٹھے ہیں، ان کو پتا ہے میں کس کی بات کررہا ہوں، یہ ٹیکس لینے والوں سے لیتے نہیں اور دینے والوں سے اور لیتے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد کے علاقے ایف نائن اور ایف 10 کے درمیان کی سڑک کا نام ہمیشہ کے لیے ارشد ندیم روڈ رکھنے کا اعلان کیا جبکہ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، اسی وقت میں نے اپنے سیکریٹری کو گزارش کی کہ وہ فی الفور صدر پاکستان کو خط لکھا جائے کہ 14 اگست کو ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم 77واں یوم آزادی منانے جا رہے ہیں اور ارشد ندیم کی آج پوری قوم عزت و توقیر کررہی ہے تو میں آج ایک ارب روپے کے پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کررہا ہوں، یہ فنڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے، بہترین تربیت کے مواقع فراہم کرنے اور ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کی جائز ضروریات پوری کرنے کے بھی کام آئے گا۔وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے کوچ کے لیے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

مریم نواز کی ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ روپے کا چیک، سوک کار پیش



میاں چنوں (خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں اور انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہونڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی پیش کردی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے ان کا پر خلوص استقبال کیا، مریم نواز کے ہمراہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ ،چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساؤتھ، اے آئی جی ساوتھ، سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ، اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی، وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں اور ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو ہونڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی بھی پیش کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔یاد رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے تھے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا تھا۔ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا تھا، انہوں نے پانچویں تھرو کی تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا تھا۔چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

مولانا طارق جمیل کا ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ، انعام بھی دیا



تلمبہ(خلیج نیوزی)پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیاجس میں ارشد ندیم کو انعام بھی دیا گیا تاہم مولانا طارق جمیل نے اسے شیئر نہیں کی۔مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔تصویروں میں دونوں معروف شخصیات کے چہروں پر خوشی اور خوشگوار مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے بھی موجود ہیں۔اس اہم ترین ملاقات کے لیے دونوں شخصیات نے سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ‘ارشد ندیم بھائی کو آج مولانا صاحب کے گھر پر عشائیے کی دعوت دی گئی، مولانا صاحب نے ارشد ندیم بھائی کو انعام سے بھی نوازا۔اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر تہنیتی پیغام بھی شیئر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے متعدد معروف شخصیات کی جانب سے بھاری بھرکم انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے قوم کے ہیرو کو کتنی رقم سے نوازا ہے، اس سے متعلق معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، قومی ہیرو ارشد ندیم



لاہور(خلیج نیوز)پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تناور درخت بن چکا ہے۔وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکر گزار ہوں، پاکستان بورڈ اور کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے پاکستان کے ہیروز کو جاب دی۔ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

ارشد ندیم کو ملنے والی انعام رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ترجمان ایف بی آرکی وضاحت



اسلام آباد(خلیج نیوز) ترجمان ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا اور قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر و ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے کہا کہ ارشد ندیم کوملنے والی انعامی رقم پرکوئی ٹیکس نہیں لگے گا،ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم یا ود ہولڈنگ ٹیکس کااطلاق نہیں ہوتا اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 156 میں اولمپکس انعامات پر ٹیکس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن156 میں صرف لاٹری، انعامی بانڈز،کوئز اور کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کیلئے کروائی جانیوالی انعامی اسکیموں کے انعامات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ذکر ہے۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ اولمپین ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائیگا۔قبل ازیں ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر20فیصد ٹیکس لگے گا،ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20فیصد ٹیکس لگتا ہے۔حکام نے بتایا تھا کہ ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30کروڑ روپے ہے اور اس پر 6کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔

ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے، بیرسٹر سیف



پشاور (خلیج نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے۔بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپکس تیاری کے لیے ارشد ندیم کو ایک روپیہ نہیں دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوان ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں بشرطیکہ حکمران مخلص ہوں۔