پشاور(خلیج نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی برہم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اراکینِ اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔کے پی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کی ہے۔عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔دونوں اراکینِ اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ادھرمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر سیف نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلایا ہے۔
Tag Archives: اختلافات
عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے، شیر افضل مروت
راولپنڈی (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے گلے لگالیا، ان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان نے مجھے گلے سے لگالیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران کچھ شکوے میں کیے اور کچھ عمران خان نے کیے، بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا کہ مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے، ہم پہلے لاہور کے لیے نکلیں گے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے، جب کہ بانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے، میں نے انہیں کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا، اب میں تمام پلاننگ بانی پی ٹی آئی سے پوچھے بغیر کروں گا، پھر بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ عمران خان کے حکم پر ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کریں گے، عمران خان کے وارئیر لوگوں میں تحرک پیدا کریں، ہم طلبا، وکلا، کسانوں اور سب کا احتجاج لیڈ کریں گے، ہم اس گھٹن زدہ ماحول سے تنگ آچکے ہیں۔
اختلافات کے خبروں کے بیچ بابر، رضوان، شاہین کی تصویر وائرل
لاہور (خلیج نیوز)قومی ٹیم کی مختلف فارمیٹس میں کپتانی اور ٹیم میں جھگڑوں کی خبروں کے بیچ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں پریکٹس سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم خصوصاً بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑی اِن دنوں راولپنڈی میں بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات ہیں، جسکی وجہ سے ٹیم کا نقصان ہورہا ہے تاہم کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیساتھ اختلافات کو ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔