اسلام آباد(خلیج نیوز)قومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازموں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلی بار میرٹ پر ترقیاں دیدی گئیں، قومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اڑھائی سو سے زائد ملازموں کو ترقی دی گئی، کورسز کے باوجود ملازمین کئی سال سے ترقیوں کے منتظر رہے، ملازمین میرٹ پر ترقیاں ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئے، سپیکر سے اظہار تشکر کیا۔