کراچی(خلیج نیوز) کراچی ڈویژن میں 17 سے 19 اگست کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پرموسلادھاربارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ مون سون الرٹ کے مطابق نیا بارشوں کا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کے بعد بتدریج پورے سندھ میں پھیلنے کا امکان ہے۔اس سسٹم کے زیراثرکراچی میں 17 تا 19 اگست کے دوران گرج چمک،آندھی کے ساتھ درمیانی وتیزبارشیں جبکہ کچھ مقامات پرموسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، دادو، ٹھٹھ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، اور ٹنڈومحمد خان میں بارش کا امکان ہے۔سجاول میں 16اگست کی رات سے لے کر19اگست تک وقفے وقفے سیگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مذکورہ اضلاع میں موسلادھاراورکہیں کہیں شدید موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔
Tag Archives: گرج چمک
اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد (خلیج نیوز)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (بوکرہ 113، سید پور، گولڑہ 65، زیروپوائنٹ 38، ایئر پورٹ ایک)، راولپنڈی (کچہری 102، چکلالہ 90، شمس آباد 34)، نارووال 36، لاہور(سٹی27، ائیرپورٹ 23)، سیالکوٹ (سٹی7)، چکوال، مری 4، جہلم، منگلا، جھنگ ایک، تھرپارکر (ڈپلو 24، اسلام کوٹ 5)، بالاکوٹ 10،بارکھان 5، لسبیلہ 2، اور گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق ہفتہ کی رات اور11اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی ہے۔