لاہور( خلیج نیوز) من پسند نمبروں کی پلیٹس کوکیٹگریز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذات برادری،سیاسی پارٹیوں اورسیاسی شخصیات کے ناموں کی پلیٹس نیلامی میں شامل نہیں کی جائیں گی۔من پسند نمبر 3کیٹگریز میں جاری ہونگے ، 5لاکھ سے 50 لاکھ قیمت مقرر کرنے کی سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی۔اپنے نام و نمبرز سے نمبر پلیٹس پندرہ روز تک نیلامی میں رکھی جائیں گی۔صوبہ بھر میں وینٹی پلیٹس کو3 کیٹگریزپلاٹینم،گولڈ اور کارپوریٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔پلاٹینم کیٹگری میں 8 الفاظ و نمبر پر مشتمل پلیٹس کا اجراء ہوگا۔پلاٹینم کیٹگری کی بنیادی قیمت پچاس لاکھ روپے رکھی جائے گی ۔۔گولڈ کیٹگری 3الفاظ اور 3نمبرز پر مشتمل ہوگی،گولڈ کیٹگری میں پانچ لاکھ روپے بنیادی قیمت رکھی جائے گی۔کارپوریٹ کیٹگری میں کمپنیز 1کروڑ روپے سے اپنی رجسٹریشن کرائیں گی،کارپوریٹ کیٹگری میں رجسٹریشن کے بعدلوگو والی پلیٹ پرعام نمبر5لاکھ جبکہ من پسند نمبر10لاکھ میں جاری کیا جائے گا۔
Tag Archives: گاڑیوں
ایف بی آر افسران نے 21 کروڑ، پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت پر بغیر اجازت پھونک دیئے
کراچی(خلیج نیوز)ایف بی آر افسران نے 21 کروڑ روپے پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت پر بغیر اجازت پھونک دیئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے سال 2021-22 اور 2022-23 کے ایف بی آرآڈٹ اعتراضات میں اہم انکشاف سامنے آئیں ہیں۔آڈیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق دو سال میں گاڑیوں کے تیل اور مرمت کیلئے خرچ کی جانے والی رقم کی منظوری نہیں لی گئی، آڈیٹر جنرل نے ایف بی آر کو ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی، تاہم ایف بی آر نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا، جبکہ 54 فیلڈ دفاتر میں 258 اس نوعیت کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں بتایا گیا کہ لاگ بک میں درج کیے بغیر پٹرولیم مصنوعات اور گاڑیوں کی مرمت پر اخراجات کیے، گاڑیوں کا اِستعمال بھی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیا گیا، جبکہ ایف بی آر نے جواب دیا تھا کہ ریکارڈ اور منظوریاں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق محکمانہ اکانٹس کمیٹی کے اجلاس میں مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں گیا، اس طرح کے آڈٹ اعتراضات 2018-19 اور 2019-20 میں بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ گزشتہ آڈٹ اعتراضات بھی 37 کروڑ روپے سے زیادہ تھے۔