اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کیسز کی تعداد 3ہوگئی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے 3 مصدقہ کیسز کی تصدیق کردی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے 3کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں سے ایک کیس اس ہفتے کنفرم ہوا ہے جبکہ دو پہلے کے ہیں۔ارشاد روغانی نے بتایا کہ منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز بنائے جارہے ہیں جبکہ ائیرپورٹ سمیت بین الاقوامی بارڈز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور کوویڈ کی ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے آنیوالے تمام مشتبہ مسافروں کی تشخیص کی جارہی ہے جس سے یہ واضح ہوا ہے کہ ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں، سارے کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے ایمرجنسی بھی ڈکلئیر کی ہوئی ہے جبکہ ہم پہلے ہی عوام اور طبی عملے کیلئے ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ایم پاکس وبا کے سد باب کیلئے اس کی سرویلنس اور انسدادی اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
Tag Archives: کیسز
کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ
کراچی(خلیج نیوز)کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کے 14 کیسز اور تین اموات کی تصدیق کردی۔محمکہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے دو ہفتوں میں پانچ کیسز سامنے آگئے،اس مہینے کونگو کریمین ہیمرجک فیور کے چار کیس نجی اسپتال اور ایک جناح اسپتال میں رپورٹ ہوا۔اس سال اب تک کراچی میں کونگو کریمین ہیمرہجک فیور کے 14 کیسز سامنے آچکے جبکہ رواں سال اب تک کراچی میں وائرس سے تین اموات رپورٹ کی گئیں ہیں۔
کراچی کے نجی اسپتال میں رواں سال مارچ میں کانگو کے چار، مئی میں تین اور جون میں دو کیس رپورٹ ہوئے،اس مہینے جناح اسپتال سے کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔کانگو وائرس خطرناک وائرل بیماری ہے جو ٹکس کے کاٹنے کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس وائرس کی علامات میں اچانک بخار،سر درد،پٹھوں میں درد،متلی اور قے،چہرے اور جسم پر سرخی اور منہ، ناک اور دیگر جگہوں سے خون بہنا شامل ہیں۔طبی ماہرین شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں،جن میں ہلکے رنگ کے لباس پہننا،جانوروں کے ساتھ رابطے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں،جانوروں کے ذبح کے دوران دستانے پہنیں اور متاثرہ شخص سے فاصلہ رکھنا شامل ہے۔