اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جو عمل درآمد کیلئے منصوبہ پیش کرے گی۔پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی جانب سے درآمدی کوئلے پر چلنے والی آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی۔پاور ڈویژن نے کہاکہ مذکورہ کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی نقل و حمل کیلئے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی معلوماتی اسٹڈیز کے نتائج کی بنیاد پر حکومت پاکستان کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔
Tag Archives: کمیٹی
وفاقی حکومت کا اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ ،4وفاقی وزرا ء پر مشتمل کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں 4وفاقی وزرا ء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پینلز کی تقسیم کے امکانات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پاور، وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر مذہبی امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی، وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے آج ہفتہ کے روز تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔