کراچی(خلیج نیوز)پاکستان میں فائروال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے تاہم ٹیلی کام کمپنیوں کے پرانے آلات فائروال کی اپ گریڈیشن میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ مختلف کمپنیوں کے آلات کی وجہ سے کنفگریشن کے مسائل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں فائروال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے تاہم سلو انٹرنیٹ کی شکایات پر فائروال پر آف پیک آورز میں کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق فائروال کے کچھ کمپوننٹ مقامی اور کچھ انٹرنیشنل گیٹ وے پر لگیں گے، ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ محدود پیمانے پر چیکنگ کے بعد ہی بڑے پیمانے پر ٹرائل کیے جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پرانے آلات فائروال کی اپ گریڈیشن میں مشکلات پیدا کررہے ہیں ، ٹیلی کام آپریٹرز کے آلات ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے بھی تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں، پہلی مرتبہ تکنیکی مسائل پیدا ہونا نارمل ہے ، قابو پایا جائے گا۔واضح رہے کہ نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، اسکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو، وائبر سمیت مختلف فورمز کو لائسنس اور اتھرائزیشن لینا ہوگی، نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈ اِن، آن لائن گیمنگ اور ای کامرس کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا۔
Tag Archives: کمپنیوں
آئل سیکٹر کیلئے بڑی خبر، دو بڑی کمپنیوں میں معاہدہ ہو گیا
کراچی(خلیج نیوز)آئل سیکٹر سے منسلک دو بڑی انٹرنیشنل آئل کمپنیوں کے درمیان اہم معاہدہ ہوگیا ہے ۔ٹوٹل انرجی نے پاک عرب ریفائنری میں اپنا پچاس فیصد حصہ گنورگروپ کوفروخت کردیا۔ پارکو کے پاکستان میں آٹھ سو سروس اسٹیشنزفعال ہیں، لبریکنٹ اورفیول لاجسٹک کا بھی وسیع بزنس ہے۔ اعلامیے کیمطابق پاک عرب ریفائنری کمپنی کے تمام فیول اسٹیشنز کو ٹوٹل کینام سے پانچ سال تک جاری رکھا جائے گا۔ معاہدہ یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور فرانسیسی سکیورٹیز قوانین کے تحت ہوا۔