پشاور(خلیج نیوز)چینی فوٹو وولٹک کمپنی لونگی سولرنے پشاور میں مقامی کمیونٹی کے لیے افطار اور ڈنر کا اہتمام کیا۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی نیاپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر افطار ڈنر کی جھلکیاں شیئر کیں۔گوادر پرو کے مطابق تقریب میں مختلف عمر کے 250 افراد نے شرکت کی۔ انہیں افطار میں سافٹ ڈرنکس کے ساتھ سموسے اور پکوڑے پیش کیے گئے۔ افطار کے بعد شرکاء کو پلاؤ بکس فراہم کیے گئے۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں پشاور میں ایک دل کو چھو لینے والی رمضان فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
250 سے زائدافراد خوشیاں پھیلانے کے لیے اکٹھے ہوئے اور لونگی سولر کا اس عمل میں ساتھ دینے کے جذبے کا مشاہدہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ہفتے لونگی نے صوبہ سندھ کے علاقے سکھر میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سمیت 200 سے زائد افراد کی میزبانی کی جہاں شرکاء کیلئے افطار میں سموسوں کے ساتھ کھجور اور روایتی لال شربت شامل تھس۔ افطار کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق لونگی کی پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی تقریبات میں مسلسل شرکت اور احترام ثقافتوں میں اتحاد اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔