Tag Archives: ڈاکوؤں

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے مغوی بیٹے کو ڈاکوؤں سے بازیاب کروا لیا گیا



سکھر(خلیج نیوز)اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے مغوی بیٹے کو ڈاکوؤں سے بازیاب کروا لیا گیاہے ، پولیس زرائع کے مطابق اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے بیٹے جمیل رند کو ڈاکوؤں سے بازیاب کروالیا گیا ہے، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔واضع رہے کہ مغوی جمیل رند کے والد اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو 10 اگست کو شاہ لطیف یونیورسٹی کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔کچھ روز قبل مغوی جمیل رند کو ڈاکوؤں نے اغوا کرنے کے بعدٹانگ پرگولی مار کر تشدد کی ویڈیو وائرل کر دی تھی اور مغوی کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔

ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو اغوا کرکے لوٹ لیا



اسلام آباد (خلیج نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوئس سفارت خانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔

ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔گولڑہ تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ہنی ٹریپ کے شکار فیصل آباد کے نوجوان کے ایک ماہ سے کچے کے ڈاکوؤں کی قید میں ہونے کا انکشاف



فیصل آباد (خلیج نیوز)ہنی ٹریپ کے شکار فیصل آباد کے نوجوان کے ایک ماہ سے کچے کے ڈاکوؤں کی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کر رکھا ہے، مغوی کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لیے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کر دی۔

پولیس کے مطابق چک جھمرہ کا رہائشی نوجوان سجاد 1 ماہ قبل ملت ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کے اہلِ خانہ کو فون پر اغواء کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اغواء کاروں نے ڈیڑھ کروڑ تاوان مانگا جسے بعد میں کم کر کے 50 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ مغوی کے والد عبدالولی کے مطابق ڈاکوؤں نے فون کے ذریعے اس کے بیٹے سے کئی مرتبہ بات کروائی ہے، بیٹے سے بتایا کہ اسے باندھ کر رکھا ہوا ہے اور ڈاکو اس پر تشدد کرتے ہیں۔