Tag Archives: ڈالر

رواں مالی سال جولائی کے دوران 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا



کراچی(خلیج نیوز)اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی کے دوران 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق اے ڈی بی سے 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، عالمی بنک سے 11 کروڑ 18 لاکھ ڈالر قرض ملا، جولائی 2024 میں 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت قرض ملا۔گزشتہ ماہ کے دوران 10 کروڑ 76 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض ملا، جولائی کے دوران نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کے اجرا سے 12 کروڑ 77 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، جولائی 2024 میں جولائی 2023 کی نسبت کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت زیادہ قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں 19 ارب 39 کروڑ 31 لاکھ ڈالر قرض حاصل کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت کم قرض لیا جائے گا۔

گزشتہ مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت قرض کا پلان تھا، رواں مالی سال ساڑھے 4 ارب ڈالر کثیرالجہتی معاہدوں سے قرض حاصل کرنے کا پلان ہے۔اقتصادی امور کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 1 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا پلان ہے، 3 ارب 77 کروڑ ڈالر کمرشل اور 46 کروڑ کے نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کا اجرا کیا جائے گا، سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ بھی پلان میں شامل ہیں، اے ڈی بی سے 1 ارب 65 کروڑ قرض حاصل کرنے کا پلان ہے جبکہ عالمی بنک سے 1 ارب 52 کروڑ 58 لاکھ ڈالر قرض لیا جائے گا۔رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 19 ارب 39 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا ہے، انٹرنیشنل بنک فار ریکنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے 55 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے مجموعی طور پر تقریبا 70 کروڑ ڈالر، ایشیائی انفراسٹکچر بنک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے 4، 4 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے۔

جولائی میں2کروڑ 32لاکھ 94ہزار ڈالر کی کاریں منگوائی گئیں



لاہور( خلیج نیوز)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں کاروں کی درآمد میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ دیکھا گیا ۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں 2کروڑ 32لاکھ 94ہزار ڈالرکی کاریں منگوائی گئیں،مقامی کرنسی میں درآمدی کاروں کی مالیت 6ارب 45کروڑ روپے رہی۔رپورٹ کے مطابق3کروڑ 42لاکھ ڈالرکے پرزہ جات امپورٹ کرکے کاریں اسمبل بھی کی گئیں،درآمدی پرزہ جات کی مقامی مالیت ساڑھے 9ارب روپے سے زائد ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ



کراچی(خلیج نیوز)رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی 2024) میں غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی 2023 کے مقابلے میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔جولائی 2024 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی ۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی تھی ۔ جولائی 2024 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی ۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی۔

غزہ میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی مالیت 18.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ورلڈ بینک



مقبوضہ غزہ(خلیج نیوز)ورلڈ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے نتیجے میں غزہ کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک نے اپنے عبوری تخمینے میں بتایا کہ غزہ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت سال 2022 میں غزہ اور غرب اردن کی مجموعی معاشی پیداوار کے مساوی ہے۔