اسلام آباد(خلیج نیوز)حکومت نے مستحقین کے لیے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کردیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء کی رعایتی نرخوں پر فروخت فوری روک دی گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 ارب روپے کی سبسڈی پر عمل درآمد روک دیا گیا، حکومت نے سبسڈی روکنے کے زبانی احکامات دیئے، تحریری آرڈرز جلد جاری ہونگے۔ سبسڈی روکنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔سبسڈی روکنے سے 2 کروڑ 60 لاکھ مستحق خاندان متاثر ہوں گے، یوٹیلٹی اسٹورز سے ماہانہ 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی مل رہی تھی تاہم آٹا، گھی، چاول، چینی اور دالوں پر مزید سبسڈی نہیں ملے گی۔اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی عام مارکیٹ کے ریٹ پر اشیائ دستیاب ہوں گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو 5 بنیادی اشیائ پر 25 فیصد تک سبسڈی مل رہی تھی۔ سبسڈی کی رقم اب بجلی بلوں میں ریلیف اور دیگر مقاصد پر خرچ ہوگی۔
Tag Archives: چینی
تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تاجکستان کو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر برآمد کی جائے گی، چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا ملز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے باقی کاشت کاروں کو بقایا جات جلد ادا کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28 لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کرے گی۔