کراچی(خلیج نیوز)بارش کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لانج کی چھت ٹپک رہی ہے،ٹرمینل کے واک وے ایریا اور طیارے تک پہنچانے والے گیٹ نمبر 22کی چھتوں سے بھی پانی آنے لگا۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے بارش کے پانی کو روکنے کیلئے جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دیں۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ جناح ٹرمینل کی بلڈنگ پرانی ہوگئی ہے، جناح ٹرمینل کی چھت کی واٹر پروفنگ پہلے کر چکے ہیں، بارش رکنے کے بعد جناح ٹرمینل کی چھت کی دوبارہ واٹر پروفنگ کی جائے گی۔