Tag Archives: چل

دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں چل بسا



کراکس(خلیج نیوز)دو سال قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا گزشتہ روز 114 سال کی عمر میں چل بسے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا کی باضابطہ طور پر 4 فروری 2022 کو سب سے عمر رسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی تھی، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔وینزویلا کے حکام اور پیریز مورا کے رشتہ داروں نے اب ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

رشتہ داروں کا بتانا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز 2022 میں دنیا کے معمر ترین آدمی ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پیریز مورا 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوآن ویسینٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پیریز مورا 11 بچوں کے والد ہیں، 2022 تک اِن کے 41 پوتے، 18 پڑپوتیاں اور 12 پڑپوتے تھے۔ٹائیو ویسینٹ کے نام سے جانا جانے والا کسان (پیریز مورا) 27 مئی 1909 کو اینڈین ریاست تاچیرا کے قصبے ایل کوبرے میں پیدا ہوا تھا، ٹائیو ویسینٹے کا 10 بہن بھائیوں میں نواں نمبر تھا۔