Tag Archives: چاند

چاند زمین سے دور ہو رہا ہے، جلد ہی دن کا دورانیہ 25 گھنٹے ہو سکتا ہے، ریسرچ



نیویارک(خلیج نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چاند زمین سے تقریبا 3.8 سینٹی میٹر فی سال کی رفتار سے دور ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ کہ زمین اور چاند کے درمیان اس بڑھتے فاصلے سے دونوں سیاروں کے دنوں کے دورانیے(گھنٹوں) پر واضح اثر پڑے گا۔زمین پر ایک دن کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے، چاند سست روی سے زمین سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں زمین پر ایک دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔یہ دعوی چند عرصہ قبل امریکا میں کی جانے والی تحقیق اور اس سے متعلق جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والے نتائج میں کیا گیا۔مذکورہ تحقیق وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ چاند اربوں سال سے زمین کے آسمان پر روشن ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے دور جا رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے 20 کروڑ برسوں میں زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔تحقیق کے نتائج میں ماضی سے متعلق دعوی کیا گیا ہے کہ ایک ارب 40 کروڑ سال قبل زمین کے ایک دن کا دورانیہ 18 گھنٹوں کا ہوتا تھا۔محققین نے کہا کہ چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ بڑھ جانے کے نتیجے میں چاند کی رفتار بھی زمین کے گھومنے میں زیادہ سست روی کا شکار ہو جائے گی جس کے سبب زمین کے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10اپریل کو ہوگی



ریاض(خلیج نیوز) سعودی عرب میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس سدیر رسد گاہ میں ہوا جہاں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور مایر فلکیات موجود تھے۔اس کے علاوہ دیگر علاقوں تمیر، طائف،جازان،مکہ مکرمہ کی رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہریوں نے بھی ماہ شوال کا چاند دیکھا۔بعد ازاں رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے



کراچی(خلیج نیوز) محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔